• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع October 27, 2021
نمیبیا نے سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا—فوٹو: اےپی
نمیبیا نے سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا—فوٹو: اےپی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیے گئے آسان ہدف کے تعاقب میں مشکلات سے دوچار ہونے کے بعد میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکاٹ لینڈ کو شروع میں ہی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب نمیبیا کے ٹرمپیلمین نے پہلے اوور میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جارج مونسے، کیلم مکلیوڈ اور رچی بیرنگٹن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ٹرمپیلمین نے پہلے اوور میں 3 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے پی
ٹرمپیلمین نے پہلے اوور میں 3 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے پی

پہلے اوور میں 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد اسکاٹ لینڈ کے اوپنر میتھیو کراس نے ٹیم کو مشکل سے باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن دوسرے اینڈ سے کریگ ویلس بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے بلے باز میتھیو کراس تھے جو 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اسکاٹ لینڈ کا اسکور 57 رنز تھا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے۔

نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپیلمان نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ بڑا اسکور ترتیب دینے میں ناکام رہی جبکہ نمیبیا کے بلے بازوں نے بھی محتاط آغاز کیا۔

کریگ ولیمز اور مائیکل وین لینگن نے چھٹے اوورز کی تیسری گیند تک صرف 28 رنز بنائے۔

نمیبیا کی پہلی وکٹ 28 کے اسکور پر گری جب مائیکل وین لینگن18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مائیکل لیسک نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے، 27 گیندوں پر مشتمل اننگز میں انہوں نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

کرس گریویز نے 32 گیندوں پر 25 رنز بنائے تاہم وہ رن آؤٹ ہوئے۔

نمیبیا نے مطلوبہ ہدف سست روی کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹیں کھو کر حاصل کرلیا۔

روبن ٹرمپیلمان کو شان دار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں مشتمل تھیں۔

اسکاٹ لینڈ: رچی بیرنگٹن (کپتان)، جارج مونسے، میتھیو کراس، کیلم میکلیوڈ، کریگ ویلس، مائیکل لیسک، کریگ گریویز، مارک واٹ، جوش ڈیوی، سیفیان شریف، براڈ وہیل

نمیبیا: گیرہارڈ ایراسمس (کپتان)، زین گرین، کریگ ولیمز، ڈیوڈ ویزے، مائیکل وین لینگین، جے جے اسمٹ، جین فریلنک، پیکی یا فرینس، جین نیکول لوفٹی ایٹون، روبن ٹرومپیلمین، برنارڈ اسکولز

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024