’چڑیلز‘ کا دوسرا سیزن بنائے جانے کی تصدیق

27 نومبر 2021
چڑیلز کی ہدایات عاصم عباسی نے دی تھیں —اسکرین شاٹ
چڑیلز کی ہدایات عاصم عباسی نے دی تھیں —اسکرین شاٹ

اداکارہ ثروت گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ شائقین کی جانب سے خوب پسند کی جانے والی 2020 کی مقبول بولڈ ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔

’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کو 11 اگست 2020 کو ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا گیا تھا جسے کافی لوگوں نے پسند کیا، اسے پاکستان کی پہلی بولڈ ویب سیریز بھی قرار دیا گیا تھا۔

’چڑیلز‘ کی کہانی شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چار خواتین کے گرد گھومتی ہے جو سیریز میں اپنی جیسی دوسری خواتین کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔

ویب سیریز میں چاروں خواتین کو گھریلو زندگی چھوڑ کر دھوکا دینے والے شوہروں کو بے نقاب کرتے دکھایا گیا ہے، چڑیلز کی ہدایات عاصم عباسی نے دی تھیں۔

ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرہ رضوی نے جگنو، نمرہ بُچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مذکورہ ویب سیریز کو بہت پسند کیا گیا تھا اور پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ اس کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔

حال ہی میں چڑیلز کے پہلے سیزن میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکار ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کی کہ مذکورہ سیریز کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سامنے آتے ہی پاکستانی ’چڑیلز‘ کے چرچے

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا چڑیلز کا دوسرا سیزن بنایا جائے گا؟ جس پر انہوں نے ہاں کا مختصر جواب دیا۔

انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی کہ ویب سیریز کا دوسرا سیزن کب بنایا جائے گا اور نئے سیزن میں کون سے اداکار شامل ہوں گے؟ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آئے گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مذکورہ جواب کے علاوہ ثروت گیلانی نے مداحوں کے سوالوں پر بتایا کہ انہوں نے انڈس ویلی یونیورسٹی سے کمیونی کیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ ان کا چہرہ اس لیے خوبصورت، نرم و ملائم لگتا ہے کیوں کہ وہ اس کی اچھی طرح حفاظت کرتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک مداح کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتیں جب کہ ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ منفی یا نامناسب تبصروں پر توجہ ہی نہیں دیتیں اور انہیں نظر انداز کر دیتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جلد ہی ان کی مزید دو فلمیں ریلیز ہوں گی، جن میں سے ایک کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ دوسری کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی، تاہم انہوں نے فلموں کے نام نہیں بتائے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں