سام سنگ کا نیا انٹری لیول اسمارٹ فون گلیکسی اے 03

28 نومبر 2021
گلیکسی اے 03 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 03 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اگست میں گلیکسی اے 03 ایس متعارف کرائے تھے جبکہ نومبر کے شروع میں اے 03 کور کو پیش کیا گیا۔

اب کمپنی نے گلیکسی اے 03 کو متعارف کرایا ہے جو گلیکسی اے 02 کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔

گلیکسی اے 03 میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اسکرین میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر موجود ہے۔

اس لحاظ سے یہ کیمرا سیٹ اپ گلیکسی اے 02 سے بہتر ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا تھا۔

فون کے اندر اوکٹا کور پراسیسر موجود ہے جس کا نام کمپنی نے نہیں بتایا۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی سے کیا گیا ہے۔

اسی طرح 3 سے 4 جی بی ریم اور 32، 64 اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری موجود ہے۔

کمپنی نے فی الحال اس فون کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

مگر یہ گلیکسی اے 03 ایس سے مہنگا ہی ہوگا جس کی قیمت 21 ہزار 200 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں