متاثر کن سیلفی کیمروں سے لیس ویوو کے 2 اسمارٹ فونز متعارف

23 دسمبر 2021
ویوو ایس 12 سیریز کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا —  فوٹو بشکریہ ویوو
ویوو ایس 12 سیریز کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے اپنے سیلفی کیمروں کے لیے مقبول ایس سیریز کے 2 فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

ویوو ایس 12 اور ایس 12 پرو دونوں فونز میں ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ ڈوئل ایل ای ڈی فلیشز کے ساتھ دیا گیا ہے۔

درحقیقیت کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ ڈوئل ایل ای ڈی فلیشز کو صارفین اپنے پسندیدہ رنگوں کے ساتھ 3000K اور 6000K پر خود سیٹ بھی کرسکیں گے۔

ویوو ایس 12

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو کے اس فون میں 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دا گیا ہے۔

اسکرین میں ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ کے ساتھ نوچ ڈیزائن میں ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 44 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔

ایس 12 میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہے۔

فون کے اندر 4200 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرے اس سیٹ اپ کو مکمل کرتے ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2799 یوآن (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم والا فون 2999 یوآن (84 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

ایس 12 پرو

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6.56 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 پرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کے اندر 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ4300 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

اس فون کا سیلفی کیمرا سیٹ اپ زیادہ متاثر کن ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کمرا دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر ایس 12 والا ہی سیٹ اپ ہے یعنی 108 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈپتھ سنسنگ کیمرے۔

اس کا 8 جی بی ریم والا ماڈل 3399 یوآن (95 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم والا ورژن 3699 یوآن (ایک لاکھ 3 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں