ایف آئی اے کا 20کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث 2 مشتبہ ملزمان کی گرفتار کا دعویٰ

09 جنوری 2022
ڈی جی ایف آئی اے نےحوالہ ہنڈی ، ڈالرز کی اسمگلنگ روکنے کےلیے  سخت الیکشن لینے کی ہدایت کی —فوٹو:اےپی پی
ڈی جی ایف آئی اے نےحوالہ ہنڈی ، ڈالرز کی اسمگلنگ روکنے کےلیے سخت الیکشن لینے کی ہدایت کی —فوٹو:اےپی پی

کراچی :وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے درجنوں افراد سے مبینہ طور پر 20 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا اور گلشن اقبال میں چھاپہ مار کر دو مفرور مشتبہ افراد سلیمان اور اویس کو گرفتار کر لیا جو بالترتیب کلک پے ارن اینڈ گلوبل ایڈز اینڈ مارکیٹگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیٹو آفیسر اور ڈائریکٹر ہیں۔

مزید پڑھیں :ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث 3 نائجیرین شہری گرفتار

ایف آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان لوگوں کے ساتھ 20کروڑ روپے سے زائد کے آئن لائن فراڈ میں ملوث ہیں۔

ملزمان ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور دیگر مختلف سرمایہ کاری اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو لالچ دیا اور پھر فراڈ کرنے کے بعد بھاگ جاتے تھے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے بروز اتوار کراچی میں ایجنسی کے زونل آفس کا دورہ کیا جہاں ایف آئی اے کے سندھ زون 1 کے ڈائریکٹر عامر فاروقی نے مختلف زیر تحقیق کیسز پر بریفنگ دی، ڈی جی ایف آئی اے نےکریپٹوکرنسی اسکینڈل کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے حالیہ حوالہ ہنڈی اور ڈالرز کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے کیسز کا بھی جائزہ لیا اور ڈالرز کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کو روکنے کےلیے مزید سخت الیکشن لینے کی ہدایت کی تاکہ پاکستانی کرنسی میں استحکام آئے۔

یہ بھی پڑھیں :سائبر کرائم کی تحقیقات: ایف آئی اے کے پاس صرف 10 ماہرین کی موجودگی کا انکشاف

ثنااللہ عباسی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تحقیقات کا جائزہ لیا اور آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس کے شرکا نے مالی اداروں کی جانب سےمشتبہ ٹرانزیکشنز سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو کرپٹو کرنسی کے حوالے سے شکایات سے بھی آگاہ کیا گیا اور انہوں نے اس سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں