• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

’تو جھوم‘ کے ساتھ ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا آغاز

شائع January 14, 2022
کوک اسٹوڈیوز سیزن 14 کا آغاز عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے سے کیا گیا—اسکرین شاٹ
کوک اسٹوڈیوز سیزن 14 کا آغاز عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے سے کیا گیا—اسکرین شاٹ

موسیقی کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور کوک اسٹوڈیو نے چودہویں سیزن کا آغاز کردیا۔

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا آغاز لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’تو جھوم‘ کے ذریعے کیا گیا۔

’تو جھوم‘ کی موسیقی ذوالفقار خان اور المعروف ذوالفی نے ترتیب دیا ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار عبداللہ صدیقی کے ساتھ ہمراہ پروڈیوس کیا۔

’تو جھوم‘ میں اگرچہ مرکزی گلوکار عابدہ پروین اور نصیبو لال ہیں، تاہم گانے میں دیگر گلوکاروں نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے جب کہ گانے کو منفرد بنانے کے لیے نصف درجن سے زائد آرٹسٹوں نے ان کے ہمراہ پرفارمنس بھی کی ہے۔

’تو جھوم‘ کو 14 جنوری کی سہ پہر کو ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا اور اسے کچھ ہی دیر میں ہزاروں افراد نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوک اسٹوڈیو‘ کے تمام سیزن ’اسپاٹی فائے‘ پر ریلیز

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے باقائدہ آغاز سے قبل ہی ٹوئٹر پر اس کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگوں نے میوزیکل شو سے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔

سیزن 14 کو ریلیز کرنے سے قبل ہی کوک اسٹوڈیو کے تمام سیزنز کو میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

’اسپاٹی فائے‘ پر کوک اسٹوڈیو کے تمام سیزن کے علاوہ اس کی خصوصی لسٹس بھی جاری کی گئی تھیں۔

موسیقی کے شائقین افراد ’اسپاٹی فائے’ پر ’وویمن آف کوک اسٹوڈیو پاکستان‘ کے علاوہ ’بیسٹ آف کوک اسٹوڈیو صوفی‘ اور ’کوک اسٹوڈیو پاکستان‘ کے نام کی لسٹس کے ذریعے بھی گانے سن سکتے ہیں۔

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ میں عابدہ پروین، عاطف اسلم، میشا شفیع، علی سیٹھی، مومنہ مستحسن، حسن رحیم، فارس شفیع، عروج آفتاب، قرت العین بلوچ، زین زوہیب، قراقرم ایوا بی، عبدالوہاب بگٹی، طلال قریشی، عبداللہ صدیقی اور دیگر میوزیکل بینڈ ارکان کے گلوکار و موسیقاروں صلاحیتیں دکھائیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کی کتنی قسطیں ہوں گی اور مجموعی طور پر اس میں کتنے گانے ہوں گے، تاہم ممکنہ طور پر اس کی 5 سے 6 قسطیں ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024