ایپل کا سستا آئی فون جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

16 جنوری 2022
2020 کا آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل
2020 کا آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کی جانب سے جلد سستا ترین اسمارٹ فون پیش کیا جاسکتا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ موسم بہار (مارچ یا اپریل) میں ایپل کی جانب سے تھرڈ جنریشن آئی فون ایس ای کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ فون ایک ورچوئل ایونٹ میں پیش کیا جائے گا جس کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہوگا۔

مگر ایس ای سیریز میں پہلی بار 5 جی سپورٹ کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ ایک نیا پراسیسر ممکنہ طور پر آئی فون 13 کے اے 15 کو دیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید فیچرز کے بارے میں نہیں بتایا گیا مگر یہ ممکن ہے کہ بیسک اسٹوریج کو 128 جی بی تک بڑھا دی جائے جبکہ کیمرا سنسرز کو اپ گریڈ کیا جائے۔

5 جی سپورٹ کے ساتھ زیادہ بڑی بیٹری کی موجودگی بھی ضروری ہے کیونکہ یہ نیٹ ورک بیٹری پاور تیزی سے ختم کرتا ہے۔

آئی فون ایس ای میں اسکرین کا حجم ممکنہ طور پر چھوٹا ہی ہوگا مگر بیزل نمایاں ہوں گے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر بھی بٹن پر مبنی ہوگا۔

یہ نیا آئی فون چھوٹا ضرور ہوگا مگر آئی فون 13 جتنا طاقتور ہوگا البتہ کیمرا سیٹ اپ پرانا ہوسکتا ہے یعنی آئی فون 8 جیسا۔

آئی فون ایس ای کے موجودہ ماڈل کی قیمت 399 ڈالرز ہے تو نئے ماڈل کی قیمت بھی اس کے ارگرد ہی ہوگی تاکہ مڈرینج مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ افراد اس کے سستے فون کو خرید سکیں۔

تبصرے (0) بند ہیں