کووڈ قوانین کے سبب نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا ملتوی

19 جنوری 2022
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور کینبرا میں ٹی20 میچ بھی کھیلنا تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور کینبرا میں ٹی20 میچ بھی کھیلنا تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ نے آئسولیشن اور قرنطینہ قوانین کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کی وجہ سے اپنا دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا ہے۔

محدود اوورز کے میچز کے لیے نیوزی لینڈ کے دورہ آسٹریلیا کا آغاز پرتھ سے ہونا تھا لیکن اس کو مغربی آسٹریلیا میں سختی سرحدی قوانین کی وجہ سے ان کو تبدیل کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: کووڈ-19 کے پھیلاؤ کا خطرہ، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ منسوخ

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور کینبرا میں ٹی20 میچ بھی کھیلنا تھے جہاں یہ سیریز مایہ ناز بلے باز روس ٹیلر کی الوداعی سیریز ہوتی۔

اس سے قبل 2020 کے اوائل میں کورونا وائرس کی آمد کی وجہ سے بھی نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا بھی منسوخ کردیا گیا جبکہ گزشتہ سیزن شیڈول سیریز بھی ملتوی کردی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کا سفر کرنے کے لیے بھی پابندیاں عائد ہیں اور کیویز کے دیس آمد پر تمام مسافروں کو 10 دن قرنطینہ کرنا پڑتا ہے، اسی وجہ سے نیوزی لینڈ ٹیسٹ کھلاڑیوں کے بغیر اسکواڈ آسٹریلیا بھیج رہا تھا کیونکہ ٹیسٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کرکٹ سیریز 2022 تک ملتوی

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز نے تجویز پیش کی تھی کہ دورے کو طویل کیا جائے تاکہ ٹیم مناسب وقت میں قرنطینہ مکمل کر کے وطن واپس آ سکے لیکن نیوزی لینڈ حکومت نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ ٹرانس تسمن سرحد کے حوالے سے قرنطینہ قانون میں حکومت کی جانب سے نرمی کا عندیہ دیے جانے پر ابتدائی طور پر دورہ شیڈول کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے آنے کے بعد حکومت کی حکمت عملی تبدیل ہوئی ہے اور اسی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے 10دن لازمی قرنطینہ کی شرط عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹ میں شراب نوشی کلچر ایشیائی اور سیاہ فام کھلاڑیوں پر اثر انداز

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلی نے کہا کہ ہمیں انتہائی مایوسی ہے کہ ہم شیڈول کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچز نہیں کھیل سکیں گے لیکن ہم سیریز دوبارہ شیڈول کرنے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ سے رابطے میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو 17 سے 20 مارچ تک بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے البتہ موجودہ صورتحال اور قوانین میں یہ بھی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں