انجان کمپنی کا عارف لوہار اور میشا شفیع کے 12 سال پرانے گانے پر دعویٰ

04 فروری 2022
جگنی گانے کو 2010 میں جاری کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
جگنی گانے کو 2010 میں جاری کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

ایک انجان اور غیر معروف میوزک رائٹ کمپنی نے معروف موسیقار و پروڈیوسر روحیل حیات کے پروڈیوس کردہ عارف لوہار اور میشا شفیع کے گانے 12 سال قبل گائے گئے گانے ’جگنی‘ کے رائٹس پر دعویٰ کرلیا۔

موسیقار و پروڈیوسر روحیل حیات نے 2 فروری کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ایک انجام اور غیر معروف میوزک رائٹس کمپنی نے ان کے پروڈیوس کردہ گانے پر مالکی کا دعویٰ کیا ہے۔

معروف پروڈیوسر کے مطابق (Bquate SAC) نامی کسی کمپنی نے ان کے بنائے گئے گانے پر رائٹس کا دعویٰ کرکے ان کی محنت اور کمائی ہڑپ کرنے کی کوشش کی ہے۔

روحیل حیات نے اپنے یوٹیوب چینل پر 2010 میں اپ لوڈ کیے گئے گانے کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں واضح طور پر پڑھا جا سکتا ہے کہ ان کے گانے کا لائسنس انجام کمپنی کے نام پر ہے۔

حیران کن طور پر روحیل حیات کی جانب سے اپنے ہی چینل پر اپ لوڈ کیے گئے گانے پر انجام اور غیر معروف کمپنی نے پروڈیوسر کا نام ہٹاتے ہوئے اپنا نام مینشن کردیا۔

روحیل حیات نے اپنے گانے پر دوسری کمپنی کے قبضے اور دعوے کے بعد ٹوئٹ میں یوٹیوب ٹیم کو بھی مینشن کیا اور ان سے درخواست کی کہ ان کے 12 سال پرانے گانے پر ان کا دعویٰ بحال کرکے انجان کمپنی کا دعویٰ مسترد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کافی عرصے بعد روحیل حیات کوک اسٹوڈیو کا حصہ بن گئے

انجان اور غیر معروف کمپنی نے روحیل حیات کے پروڈیوس کردہ جس گانے ’جگنی‘ پر دعویٰ کیا ہے، اسے کوک اسٹوڈیو سیزن 3 کے تحت 2010 میں جاری کیا گیا تھا۔

’جگنی‘ کو عارف لوہار اور میشا شفیع نے اپنے منفرد انداز میں گاکر اسے نئی نسل میں مقبول بنا دیا تھا اور اب تک مذکورہ گانے کو یوٹیوب پر 8 کروڑ بار تک دیکھا جا چکا ہے۔

روحیل حیات نے کوک اسٹوڈیو کے تیسرے سیزن کے علاوہ دیگر سیزنز بھی پروڈیوس کیے تھے اور ابتدائی طور پر انہوں نے کوک اسٹوڈیو میں بنائے گئے گانوں کو اپنے یوٹیوب چینل اور فیس بک پر ریلیز کیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو اب تمام گانے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور یوٹیوب پر جاری کرتا ہے اور پروڈیوسرز کو ان کی رائلٹی فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: میشا شفیع کی 4 سال بعد کوک اسٹوڈیو میں واپسی

روحیل حیات کی جانب سے انجان اور غیر معروف کمپنی کی جانب سے اپنے گانے پر قبضے سے متعلق ٹوئٹ کیے جانے کے بعد ایک شخص نے دوسرے موسیقار کی ٹوئٹ بھی کمنٹ کی، جنہوں نے بھی مذکورہ کمپنی کی شکایت کی تھی۔

روحیل حیات کی ٹوئٹ پر فوری طور پر یوٹیوب ٹیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں