• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

پی ایس ایل: بروک کی شاندار سنچری، قلندرز کےہاتھوں یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست

شائع February 19, 2022 اپ ڈیٹ February 20, 2022
بروک نے 49 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز بنا لیے—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
بروک نے 49 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز بنا لیے—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز نے ہیری بروک کی شان دار سنچری اور باؤلرز کی نپی تلی کارکردگی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 131 رنز تک محدود کرکے میچ 66 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 27 ویں میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قلندرز کی اوپننگ شراکت مسلسل دوسرے روز ناقص رہی جہاں فل سالٹ صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کامران غلام بھی فہیم اشرف کا شکار بنے اور کھاتہ کھولے بغیر 6 رنز پر واپس پویلین چلے گئے۔

تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ صرف رنز بنا سکے اور آج پھر رن آؤٹ ہوگئے۔

قلندرز کی 3 وکٹیں 12 رنز پر گر چکی تھیں تو ایسے مشکل وقت میں ہیری بروک میدان میں اترے اور فخرزمان کے ساتھ اسکور آگے بڑھایا اور 101 رنز کی شان دار شراکت کی۔

اس دوران فخرزمان نے نصف سنچری مکمل کی اور 51 رنز بنا کر 113 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے اینڈ سے ہیری بروک نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

سہیل اختر نے 9 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور ڈاؤسن کی گیند پر اعظم خان نے اسٹمپس اڑادیے۔

ڈیوڈ ویزے نے بھی بروک کا ساتھ دیا اور 12 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

بروک نے اس دوران 48 گیندوں پر اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 197 رنز بنالیے۔

بروک نے ناقابل شکست 102 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں رحمٰن اللہ گرباز اور مبصر خان نے 27 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

رحمٰن اللہ گرباز 11 گیندوںپر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اگلی ہی گیند پر 6 رنز بنا کر کھیلنے والے مبصر خان کی وکٹیں اڑا دیں۔

محمد وسیم اور لیام ڈاؤسن نے شراکت میں ٹیم کا اسکور 59 رنز تک پہنچایا۔

وسیم راشد خان کی گیند پر صرف 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اعظم خان کی اننگز 15 گیندوں پر 10 رنز تک محدود رہی اور راشد خان کا شکار بنے۔

یونائیٹڈ کا اسکور جب 85 رنز پر پہنچاتھا تو لیام ڈاؤسن بھی چلتے بنے، جنہوں نے 26 گیندوں پر 31 رنز بنائے تھے۔

شاداب خان کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض نبھانے والے آصف علی ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور ایک چوکے اور ایک چھکےکی مدد سے12 رنز بنا کر زمان خان کی گیند پر کیچ دے گئے۔

یونائیٹڈ کی ساتویں وکٹ 113 کے اسکور پر گری جب فہیم اشرف 2 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

حارث رؤف نے مرچنٹ کو بھی 2 رنز سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی اور یونائیٹڈ کی آٹھویں وکٹ گرا کر مضبوط ٹیم کو شدید مشکل سے دوچار کردیا۔

یونائیٹڈ کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز وقاص مقصود تھے جنہوں نے 5 گیندوں پر صرف ایک رن بنایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 131 رنز بنا لیے۔

دانش عزیز 30 رنز اور ظاہر خان کوئی رنز بنائے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہورقلندرز نے میچ باآسانی 66 رنز سے اپنے نام کرلیا.

ہیری بروک کو شان دار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخرزمان، فل سالٹ، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سہیل اختر، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان

اسلام آباد یونائیٹڈ: آصف علی (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، مبصر خان، دانش عزیز، لیام ڈاؤسن، اعظم خان، فہیم اشرف، مرچنٹ ڈیلینگے، محمد وسیم، وقاص مقصود، ظاہر خان

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024