• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

وہ نیا لیپ ٹاپ جس کی بیٹری لائف آپ کو ضرور پسند آئے گی

شائع February 28, 2022
تھنک پیڈ ایکس 13 ایس جنریشن 1 — فوٹو بشکریہ لینووو
تھنک پیڈ ایکس 13 ایس جنریشن 1 — فوٹو بشکریہ لینووو

لینووو کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کے حوالے سے ایک معروف نام ہے اور موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر کمپنی نے کئی لیپ ٹاپس متعارف کرائے ہیں۔

ان بزنس لیپ ٹاپس میں سے سب سے دلچسپ تھنک بک 13 ایس جنریشن 4 آئی اور تھنک پیڈ ایکس 13 ایس جنریشن 1 ہیں۔

تھنک پیڈ ایکس 13 ایس جنریشن 1

فوٹو بشکریہ لینووو
فوٹو بشکریہ لینووو

یہ اس کمپنی کا پہلا حقیقی بزنس ونڈوز ان اسنیپ ڈراگون لیپ ٹاپ ہے۔

13.3 انچ اسکرین والے اس لیپ ٹاپ کی تیاری کے لیے لینووو 4 سال سے کوالکوم اور مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر کررہی تھی۔

لیپ ٹاپ میں اسنیپ ڈراگون 8 سی ایکس جنریشن 3 پراسیسر سے لیس ہے اور کمپنی کے مطابق گزشتہ پراسیسر کے مقابلے میں سی پی یو 85 فیصد اور جی پی یو 57 فیصد بہتر کارکردگی فراہم کریں گے۔

لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف بھی زبردست ہے جو 28 گھنٹے کی ہے کیونکہ یہ کسی روایتی لیپ ٹاپ کی بجائے کسی فون کی طرح چلتا ہے۔

لیپ ٹاپ کی موبائی 13 ملی میٹر ہے جبکہ وزن 1.1 کلوگرام ہے۔

5 میگا پکسل ویب کیمر، ایک آئی آر کیمرا (چہرہ شناخت کرنے کے لیے لیے)، وائی فائی 6 ای، 5 جی ایم ایم ویو یا سب 6 کے ساتھ 4 جی ایل ٹی ای سپورٹ نمایاں فیچرز ہیں۔

یہ لیپ ٹاپ مئی سے دستیاب ہوگا جس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 95 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

تھنک پیڈ 13 جنریشن 4 آئی

فوٹو بشکریہ لینووو
فوٹو بشکریہ لینووو

یہ کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا تھنک بک لیپ ٹاپ ہے جس کا وزن 1.3 کلوگرام ہے۔

اس میں 12 جنریشن انٹیل کور آئی 7 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 32 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج موجود ہے۔

وائی فائی 6 ای سپورٹ، ویب کیم پرائیویس شٹر کے ساتھ اور 13.3 انچ اسکرین ڈیوائس کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ لیپ ٹاپ اپریل میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 850 ڈالرز (ایک لاکھ 51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024