نیا ڈراما 'بادشاہ بیگم' پاکستانی ناظرین کو کیسا لگا؟

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2022
ڈرامے کو ہم ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے —فوٹو: انسٹاگرام
ڈرامے کو ہم ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے —فوٹو: انسٹاگرام

ہم ٹی وی کا نیا ڈراما بادشاہ بیگم اسرار، سیاست اور تجسس سے بھرپور ہے مگر پاکستانی ناظرین نے اس کے حوالے سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس ڈرامے کی پہلی قسط یکم مارچ کو نشر ہوئی اور ٹوئتر پر لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

اس ڈرامے میں زارا نور عباس، یاسر حسین، فرحان سعید، علی رحمان، کومل میر اور شہزاد نواز نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ایک پیر شاہ عالم (شہزاد نواز) اور اس کے 5 بچوں کے گرد گھومتی ہے۔

شاہ زیب (فرحان سعید) اور اس کا چھوٹا بھائی مراد (عبدالحسن) پیراں پور نامی فرضی ریاست میں فیصلہ ساز کے طور پر رہ رہے ہیں جبکہ حکیم بی (ثمن انصاری) اس ریاست میں خواتین کے اموار کو سنبھالنے والی 'بادشاہ بیگم' ہیں۔

بیشتر ٹوئٹر صارفین کی نظر میں فرحان سعید بطور پیر شاہ زیب اس ڈرامے کی خاصیت رہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ پیر شاہ زیب ایسا کردار ہے جو آپ کے اندر بغیر انتباہ کے بڑھتا ہے چاہے کئی بار اس کے اقدامات سوالیہ ہی کیون نہ ہوں، مگر بتدریج آپ اس کے لیے روتے ہیں۔

ایک اور کا کہنا تھا کہ اسے لگتا ہے کہ اس ڈرامے کو نیٹ فلیکس پر ہونا چاہیے تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہر اداکار نے اپنا کردار پرفیکٹ انداز سے ادا کیا۔

ایک صارف نے زارا نور عباس اور علی رحمان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ہر ایک کے لیے یکساں نہیں ہوتی۔

مگر کچھ صارفین کے خیال میں بادشاہ بیگم ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔

ایک صارف نے گیمز آف تھیرونز کے کردار Khal Drogo کا موازنہ یاسر حسین کے کردار پیر قیصر سے کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ڈرامے کا کتنا برا آغاز ہوا ہے۔

ایک اور کا کہنا تھا کہ ڈراما اتنا دلچسپ نہیں تھا کہ وہ اس کی توجہ حاصل کرسکے۔

ایک صارف کے خیال میں یہ مغربی سیریز ویمپائر ڈائریز کا سستا ورژن ہے۔

ملے جلے ردعمل سے قطع نظر یہ ڈراما دلچسپ محسوس ہوتا ہے اور روایتی ساس بہو کے ڈراموں سے ہٹ کر ہے۔

ابھی تو اس کی ایک ہی قسط ہی نشر ہوئی ہے تو کہانی آنے والے ہفتوں میں مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں