• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:35pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:35pm

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

شائع March 28, 2022
پی سی بی  کے بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی—فائل فوٹو: اے ایف پی
پی سی بی کے بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں برس جون میں ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان 8 سے 12 جون تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز کی میزبانی کرے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8، 10 اور 12 جون کو شیڈول ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔

واضح رہے کہ مذکورہ سیریز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھی تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے باہمی رضامندی کے ساتھ کووڈ-19 کے پانچ کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے کیسز کے سبب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز نے بھی 2023 کے شروع میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے رضامندی ظاہر کرلی ہے، جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے، آئی سی سی لیگ میں شامل ان میچز کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مزید کورونا کیسز سامنے آنے پر ویسٹ انڈیز کا دورۂ پاکستان شبہات کا شکار

ورلڈ کپ 2023 کے لیے سرفہرست 7 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم میزبان کی حیثیت سے پہلے ہی جگہ بناچکی ہے۔

50 اوورز پر مشتمل میچز کا میگا ایونٹ اگلے سال اکتوبر/نومبر میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ سیریز کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جون کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 10 جون، تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 12 جون کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائےگا۔

کارٹون

کارٹون : 10 ستمبر 2024
کارٹون : 9 ستمبر 2024