پاکستان میں تیل کی فروخت میں 32 فیصد اضافہ

اپ ڈیٹ 10 مئ 2022
سعد ذکر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سرگرمیوں میں اضافے کہ وجہ سے ایندھن کی فروخت بڑھی رہی — فائل فوٹو: رائٹرز
سعد ذکر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سرگرمیوں میں اضافے کہ وجہ سے ایندھن کی فروخت بڑھی رہی — فائل فوٹو: رائٹرز

ملک میں فرنس آئل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں اضافے کی وجہ سے تیل کی فروخت 1.672 ملین ٹن سے بڑھ کر اپریل کے مہینے میں 2.2 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو کہ سال بہ سال 32 فیصد اور ماہ بہ ماہ 21 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، اپریل کی یہ فروخت گزشتہ سال مئی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ مالی سال 2022 کے پہلے 10 ماہ میں میں تیل کی مجموعی فروخت 17 فیصد اضافے سے 18.484 ملین ٹن تک پہنچ گئی، اپریل میں فرنس آئل کی فروخت 4 لاکھ 61 ہزار ٹن تھی جو کہ اپریل 2021 میں ایک لاکھ 76 ہزار ٹن سے 161 فیصد زیادہ ہے، اپریل 2022 کا اعداد و شمار بھی ماہانہ 62 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2022 کے پہلے 10 ماہ میں فرنس آئل کی کل فروخت 26 فیصد اضافے سے 3.129 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: ہماری کوشش ہوگی پیٹرول کی قیمت نہ بڑھائیں، مفتاح اسمٰعیل

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت اپریل میں 9 لاکھ 19 ہزار ٹن تک بڑھ گئی، جو سالانہ 17 فیصد اور ماہانہ 33 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے، جبکہ 10 ماہ کی فروخت 19 فیصد اضافے کے ساتھ 7.307 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

اپریل میں پیٹرول کی فروخت میں بھی سال بہ سال 15 فیصد کے اضافے سے 7 لاکھ 71 ہزار ٹن ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ماہ بہ ماہ فروخت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پیٹرول کی فروخت گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد اضافے کے ساتھ 7.455 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس او کی پہلے سے بہتر، 'مہنگے نرخ' پر ایل این جی کی خریداری

ٹاپ لائن سیکیورٹیز سے تعلق رکھنے والے سعد ذکر کے مطابق زرعی سرگرمیوں اور پاور سیکٹر کی جانب سے مانگ کی وجہ سے ڈیزل اور فرنس آئل کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2022 کے پہلے 10 ماہ میں ٹرانسپورٹ سرگرمیوں میں اضافے کہ وجہ سے ایندھن کی فروخت بڑھی رہی۔

تبصرے (0) بند ہیں