رئیل می نارزو سیریز کے دو بجٹ فون پیش

18 مئ 2022
دونوں فونز کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے—فوٹو: رئیل می
دونوں فونز کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے—فوٹو: رئیل می

چینی موبائل کمپنی رئیل می اپنی مقبول نارزو سیریز کے دو نارزو 50 فائیو جی اور نارزو 50 پرو فائیو جی کو متعارف کرادیا۔

کمپنی کی نارزو 50 سیریز کو بہت پسند کیا جاتا ہے، اس بار متعارف کرائے گئے فونز کو مختلف رنگوں میں رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

دونوں فونز کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے، ففٹی پرو فائیو جی میں تین جب کہ جب ففٹی فائیو جی میں بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں۔

’نارزو 50 فائیو جی‘ کو 6.6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس میں 4 سے 6 جی بی ریم جب کہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کی سہولت دی گئی ہے۔

نارزو 50 فائیو جی‘ کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: رئیل می
نارزو 50 فائیو جی‘ کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: رئیل می

فنگر اسکینر اور 5000 ایم اے ای ایچ بیٹری سے لیس فون میں 33 والٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور اس میں میڈیا ٹیک کے ڈیمینسٹی 810 کا پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

’نارزو 50 فائیو جی‘ کی پاکستانی قیمت 42 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

اسی طرح ’نارزو 50 پرو فائیو جی‘ میں بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل رکھا گیا ہے، اس میں بیک پر 8 اور 2 میگا پکسل کیمرے بھی دیے گئے ہیں۔

فنگر پرنٹ سینسر سے لیس فون میں 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، تاہم اس کی اسکرین ففٹی فائیو جی سے چھوٹی ہے۔

اس میں بھی میڈیا ٹیک کا ڈیمنسٹی 920 کا پراسیسر دیا گیا ہے، اس کی بیٹری بھی 5000 ایم اے ای ایچ ہے اور اس کا چارجر بھی 33 والٹ ہے۔

’نارزو 50 پرو فائیو جی‘ کی پاکستانی قیمت 56 ہزار روپے تک ہے اور اسے 6 سے 8 جی بی ریمز میں پیش کیا گیا ہے۔

’نارزو 50 پرو فائیو جی‘میں بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: رئیل می
’نارزو 50 پرو فائیو جی‘میں بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: رئیل می

تبصرے (0) بند ہیں