شیاؤمی نوٹ سیریز کے تین مڈ رینج فون پیش

24 مئ 2022
کمپنی نے فونز کی چارجنگ کوالٹی بہتر بنائی ہے—فوٹو: شیاؤمی
کمپنی نے فونز کی چارجنگ کوالٹی بہتر بنائی ہے—فوٹو: شیاؤمی

چینی موبائل کمپنی شیاؤمی نے ریڈمی برانڈ کے نوٹ سیریز کے تین مڈ رینج فونز متعارف کرادیے، جن کے حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان میں چارجنگ اور بیٹری کی صلاحیت بڑھادی گئی۔

کمپنی نے ریڈمی نوٹ 11 ٹی پرو اور پرو پلس سمیت ریڈمی نوٹ 11 ایس ای کو پیش کیا ہے۔

’ریڈمی نوٹ 11 ایس ای‘

ریڈمی نوٹ 11 ایس ای کو بھی دو ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی
ریڈمی نوٹ 11 ایس ای کو بھی دو ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی

ریڈمی نوٹ 11 ایس ای کو6.5 انچ اسکرین کے ساتھ ڈیمنسٹی 700 ایس او سی کے چپ میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 48 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کو 4 اور 8 جی بی ریم کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں اینڈرائڈ 11 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 11 ایس ای میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 18 والٹ چارجر دیا گیا ہے اور ان کے دونوں ماڈیولز کی قیمت 33 سے 42 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

’ریڈمی نوٹ 11 پرو‘

ریڈمی نوٹ 11 پرو کو طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی
ریڈمی نوٹ 11 پرو کو طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی

اس فون کو کمپنی نے 6.6 انچ کے اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے، جس میں دونوں کے بیک پر تین کیمرے اور ایک 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

نوٹ 11 پرو کے بیک پر 64 میگا پکسل کا مین جب کہ 8 میگا پکسل کا الٹراوائڈ اور 2 میگا پکسل کا فوکس کیمرا دیا گیا ہے۔

میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی کے 8100 چپ سے لیس فون کو 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 11 میں 5080 ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 67 والٹ کا چارجر دیا گیا ہے، اس فون کے دونوں ماڈیولز کی قیمت 54 ہزار سے 64 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

’ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس‘

نوٹ 11 پرو پلس کو طاقتور 120 والٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی
نوٹ 11 پرو پلس کو طاقتور 120 والٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی

اس فون کو بھی انچ کے اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے، جس میں دونوں کے بیک پر تین کیمرے اور ایک 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 8100 کی چپ دی گئی ہے اور اس فون کو8 جی بی ریم کے ساتھ دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے اور اس میں بھی اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

اس فون میں 4400 ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 120 والٹ کا چارجر دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ موبائل کو محض 19 منٹ میں زیرو سے 100 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔

شیاؤمی ریڈمی نوٹ سیریز کے تمام فونز کو ابتدائی طور پر کمپنی نے صرف چین میں متعارف کرایا ہے، تاہم امکان ہے کہ آئندہ ماہ جون تک انہیں پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

نوٹ 11 پرو پلس کے بیک پر کارٹون کرداروں کا ڈیزائن بھی دیا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی
نوٹ 11 پرو پلس کے بیک پر کارٹون کرداروں کا ڈیزائن بھی دیا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں