پاکستانی دورے کے لیے منتخب کیا جائے تو ریٹائرمنٹ ختم کرسکتا ہوں، معین علی

11 جون 2022
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کی ایک تصویر— فوٹو: انگلینڈ کرکٹ ٹوئٹر
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کی ایک تصویر— فوٹو: انگلینڈ کرکٹ ٹوئٹر

معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم سال کے آخر میں پاکستان کے دورے میں انہیں منتخب کرے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ختم کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق معین علی نے 64 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں پانچ روزہ کرکٹ کھیلنے کے لیے خود کو محترک کرنے میں مشکل درپیش ہے۔

رپورٹ کے مطابق 34 سالہ آل راؤنڈر انگلینڈ کے نئے کوچ برینڈن میک کولم سے نیوزی لینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سریز سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'مجھے ضائع کیا گیا'، معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بی بی سی پر کمنٹری کے دوران معین علی نے تصدیق کی ہے کہ وہ سردیوں میں پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم چاہیں گے تو پھر میں پاکستان میں ضرور کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ سال پہلے وہاں پر پاکستان سپر لیگ کھیلی تھی لیکن یہ ویسا نہیں ہے، خاندانی پس منظر رکھنے والے خطے میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ دورہ کرنا حیرت انگیز ہوگا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے کپتان روٹ اور ہیڈ کوچ نے معین علی سے معافی کیوں مانگی؟

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ تاریخی نوعیت ہوگا کیونکہ اس نے کافی سالوں سے وہاں کا دورہ نہیں کیا۔

معین علی کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ وہاں پر سپورٹ اور پیار حاصل ہوگا کیونکہ وہ لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، یہ ایسی چیز ہے جو یقینی طور پر دلکش ہے۔

نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم اور انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاڈز ٹیسٹ میں پانچوں وکٹوں کی فتح حاصل کرکے متاثر کیا ہے۔

انگلینڈ کو جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات درپیش ہیں، لیکن معین علی نئی ٹیم کا حصہ بننے کے بارے میں دلچپسی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برینڈن میک کولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

ان کا کہنا تھا کہ مجھے انہیں منع کرنے میں مشکل ہوگی، انہوں نے مجھے تھوڑا سا ڈرایا ہے، ہم بات چیت کرنے جارہے ہیں دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

اس وقت جب میں نے کہا کہ میں ریٹائر ہو گیا ہوں، مجھے کرکٹ سے بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں