آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، سرحدی و داخلی صورتحال پر غور

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2022
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی— فوٹو:  بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں سرحدی اور داخلی سلامتی سمیت سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا اور سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن کی تعریف کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 249ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں خصوصی طور پر سرحدی اور داخلی سلامتی سمیت سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے پر اظہار تشویش

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشت گردی کے کامیاب آپریشنز کی تعریف کی اور سرحدوں اور عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

بیان میں بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ نے ملک میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے کیے جانے والے ریلیف آپریشن کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے ریسکیو اوربحالی کی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں