• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm

خضدار میں قومی پرچم کے اسٹال پر دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک

دھماکے کے بعد جائے وقوع پر افراتفری مچ گئی تھی — فوٹو: غالب نہاد
دھماکے کے بعد جائے وقوع پر افراتفری مچ گئی تھی — فوٹو: غالب نہاد

صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

خضدار کے آزادی چوک پر یوم آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں رات گئے قومی پرچم کے اسٹال پر دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، 14 زخمی

پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا جبکہ پانچوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

خاتون سمیت واقعے میں زخمی ہونے والے بقیہ چاروں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے خضدار سمیت صوبہ بھر میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: قندھاری بازار میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بلوچستان میں شرپسندوں نے قومی پرچم کے اسٹال کو نشانہ بنایا ہے بلکہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی وہ قومی پرچم کے اسٹال پر حملے کر چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے دارالحکومت کوئٹہ میں سڑک کنارے لگائے گئے قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹالوں کو نشانہ بنانے والے دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو بچوں سمیت 14 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں میں تصادم کے بعد دھماکا

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے بعد ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دونوں موٹر سائیکلوں میں تصادم تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا تاہم پولیس نے تصادم کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل میں ہونے والے دھماکے کے بعد موٹر سائیکل کی جانچ شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: فاطمہ جناح روڈ پر دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس نے بتایا کہ جانچ کے بعد ہمیں یہ خدشہ ہے کہ موٹر سائیکل میں بارودی مواد موجود تھا کیونکہ حادثے کے قریب ڈیٹونیٹر، تاریں اور بارودی مواد ملا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024