• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

کم عمری میں شوبز میں آنے کی وجہ سے بہت غلطیاں کیں، ہانیہ عامر

شائع August 16, 2022
غلطیوں سے سبق سیکھ کر سمجھدار بنی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
غلطیوں سے سبق سیکھ کر سمجھدار بنی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ہانیہ عامر نے اعتراف کیا ہے کہ کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں آنے کی وجہ سے انہوں نے ناسمجھی میں بہتی غلطیاں کیں اور غلطیوں سے ہی سبق سیکھ کر اب وہ پہلے سے زیادہ سمجھدار ہو چکی ہیں۔

ہانیہ عامر نے 2016 میں 20 سال سے بھی کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور گوری رنگت کی وجہ سے انہیں جلد شہرت مل گئی تھی۔

گزشتہ 6 سال میں وہ نصف درجن سے زائد فلموں اور ایک درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم وہ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ رومانوی تعلقات اور گلوکار عاشر وجاہت کے ہمراہ مزاحیہ ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ’سم تھنگ ہاٹ’ کو دیے گئے انٹرویو میں کھل کر بتایا کہ وہ کیسے شوبز میں آئیں اور انہوں نے کس طرح چند ہی سال میں بہت ساری چیزیں سیکھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ محض 12 سال کی تھیں تو ان کے والدین کی طلاق ہوگئی تھی اور انہوں نے اپنی تعلیم مختلف شہروں میں مکمل کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں مگر انہوں نے اسی دوران فلم ’جانان‘ کے لیے آڈیشن دیا اور فلم کے لیے منتخب ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر سے 'نجی تعلقات' نہیں، ہم صرف دوست ہیں، ہانیہ عامر

ہانیہ عامر نے بتایا کہ انہوں نے فلم میں کام کی پیش کش قبول کرلی مگر ان کی والدہ ناراض ہوگئیں اور انہیں بہت مشکلوں سے کام کرنے کی اجازت ملی لیکن ان کے شوبز میں آنے کے بعد ان کے ماموں سمیت دیگر رشتے داروں نے جھگڑا کیا اور انہیں کام کرنے سے روکا۔

اداکارہ کے مطابق پہلی فلم میں کام کرنے کے بعد انہوں نے ہمت کرکے والدہ کو کہا کہ وہ گھر کے اخراجات چلائیں گی اور وہ شوبز میں کام کرتی رہیں گی اور اس کے بعد کم عمری میں ہی انہوں نے گھر کے اخراجات چلانا شروع کیے۔

ایک سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے بتایا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر اداکار متوسط گھرانوں سے آتے ہیں جو دو وجوہات کی وجہ سے آتے ہیں۔

ان کے مطابق متوسط گھرانوں سے آنے والے افراد یا تو بڑے اداکار بننے کے شوق میں شوبز میں آتے ہیں یا پھر غربت کی وجہ سے گھر کے اخراجات چلانے کے لیے اداکاری کرتے ہیں اور محںت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ شوبز انڈسٹری میں بہت ہی کم اداکار گھرانوں یا امیر گھرانوں کے بچے آتے ہیں۔

اسی حوالے سے انہوں نے بات کی کہ متوسط گھرانوں کے بچے کم عمری مین شوبز انڈسٹری کا حصہ بنتے ہیں، جس وجہ سے وہ کئی غلطیاں بھی کرتے ہیں، کیوں کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل کسی طرح کی تربیت نہیں لے کر آتے اور نہ ہی انہیں کوئی تربیت دینے والا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کو شوبز شخصیات کا مشورہ

ان کے مطابق وہ بھی کم عمری میں شوبز کا حصہ بنیں تو ان سے بھی کئی غلطیاں ہوئیں اور غلطیوں سے ٹھوکر کھاکر ہی انہوں نے سبق سیکھا اور اب وہ میچوئر بننے لگے ہیں لیکن ممکن ہے کہ دوسرے لوگ تاحال انہیں سنجیدہ نہ لیتے ہوں۔

انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ کم عمر افراد کو ان کی غلطیوں کی وجہ سے غلط نہ سمجھا کریں، کیوں کہ ایسے افراد کو غلطیوں کا احساس تک نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے 19، 20 اور 22 سال کی عمر میں وہی کچھ کیا جو اس عمر کا بچہ کر سکتا ہے اور ایسی عمر کے شخص سے اتنی بڑی توقعات کیوں رکھی جاتی ہیں؟

ہانیہ عامر نے تسلیم کیا کہ وہ کم عمری میں اداکاری میں آئیں اور اسی وجہ سے وہ ہر وقت بچکانہ سوچ میں باتیں کرتی رہتی تھیں اور معاملات کو سنجیدہ لینے کے بجائے مذاق میں ٹال دیتی تھیں اور شاید اسی وجہ سے لوگ انہیں غلط کہتے تھے اور ان کی باتوں اور اداکاری کو سنجیدہ نہیں لیتے تھے، کیوں کہ وہ انہیں بچی لگتی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر نے بھی ہانیہ عامر سے تعلقات کی وضاحت کردی

انہوں نے کہا کہ ان کی غلطیوں کی وجہ سے ان پر ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنے اور جب ہزاروں اور لاکھوں لوگ انہیں غلط کہنے لگے تو انہیں سمجھ آئی کہ انہیں کتنے لوگ دیکھتے اور نظر میں رکھتے ہیں۔

ہانیہ عامر کے مطابق لیکن جب لاکھوں لوگ کسی کو غلط کہ رہے ہوتے ہیں تب وہ شخص خود کو ہی غلط سمجھنے لگتا ہے، چاہے اس نے کوئی غلط نہ بھی کی ہو۔

انہوں نے دبے الفاظ میں عاصم اظہر کا نام لیے بغیر اپنے رومانوی تعلقات پر بھی بات کی اور اعتراف کیا کہ مذکورہ معاملے میں بھی وہ غلط تھیں، کیوں کہ انہوں نے خود کو احترام اور عزت دینے کے بجائے دوسرے کو عزت اور احترام دیا۔

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی بات کی اور لکھا کہ کم عمری کی وجہ سے ان سمیت زیادہ لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں بوائے فرینڈ کے ساتھ تصویر شیئر کرنی چاہیے یا نہیں؟ یا پھر بڑی عمر کے شخص سے کس طرح بات کی جائے؟

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کو زندگی کا خوبصورت حصہ قرار دے دیا

ان کے مطابق انہوں نے متعدد غلطیاں کیں اور اپنی غلطیوں کی وجہ سے انہوں نے ٹھوکریں بھی کھائیں مگر اب وہ سمجھ چکی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اسی طرح جو بھی سینیئر اداکار یا لوگ ہیں وہ نئی نسل کے لوگوں اور اداکاروں کو سمجھائیں کہ فلاں چیز غلط ہے، فلاں معاملے پر اس طرح بات کرو اور اس طرح کا لباس پہنو تو آپ کی عزت بڑھے گی۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024