• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm

کیا واقعی گلزار نے ’کجرا رے‘ کے بول ٹرک سے پڑھ کر لکھے تھے؟

شائع August 20, 2022 اپ ڈیٹ August 21, 2022
بھارتی فلم بنٹی اور ببلی کے لیے لکھا گیا ان کا ہٹ گانا ’کجرا رے‘ آج بھی زبان زد عام ہے—فوٹو : اسکرین شاٹ/ٹوئٹر
بھارتی فلم بنٹی اور ببلی کے لیے لکھا گیا ان کا ہٹ گانا ’کجرا رے‘ آج بھی زبان زد عام ہے—فوٹو : اسکرین شاٹ/ٹوئٹر

رواں ہفتے اپنی سالگرہ منانے والے معروف بھارتی گیت نگار اور شاعر گلزار نے اپنی زندگی کی 88 بہاریں دیکھ لی ہیں۔

مشہور گیت نگار نے اپنے 6 دہائیوں پر محیط کیریئر میں متعدد گانے لکھے اور انسانی جذبات کو خوبصورت انداز میں لفظوں میں ڈھالا۔

بھارتی فلم بنٹی اور ببلی کے لیے لکھا گیا ان کا ہٹ گانا ’کجرا رے‘ آج بھی زبان زد عام ہے لیکن ان کے بہت کم مداح یہ جانتے ہوں گے کہ گلزار کو اس آئٹم سانگ کے بول لکھنے کا خیال کیسے آیا؟

2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بنٹی اور ببلی‘ میں شاد علی کی ہدایت کاری میں فلمائے گئے اس گانے میں امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے ایک ساتھ رقص کرتے نظر آئے۔

گلزار نے 2006 میں اس گانے کے بول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ’ہندوستان ٹائمز‘ کو بتایا تھا کہ ’موقع کی مناسبت سے اس گانے میں سنجیدہ شاعری نہ جچتی، یہ گانا بنیادی طور پر ان لائنوں سے متاثر ہے جو شمالی بھارت میں تیز رفتاری سے چلنے والے ٹرکوں پر لکھی ہوئی نظر آتی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس چیز کو مدنظر رکھیں کہ اس فلم میں گانے کی مرکزی کردار (ایشوریہ رائے) کا تعلق پنجابی خاندان سے ہوتا ہے، وہ انگلش میں باتیں کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس کی خواہش مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی ہے، ہیرو (ابھیشیک بچن) بھی ایک چھوٹے سے شہر کا لڑکا ہے جسے زندگی میں آگے بڑھنے کی جلدی ہے‘۔

خیال رہے کہ بنٹی اور ببلی فلم کا ساؤنڈ ٹریک ’شنکر احسان لوئے‘ نے ترتیب دیا تھا، اس کے بول گلزار اور تامل پلے بیک سنگر بلیز نے ایک ساتھ لکھے تھے اور اسے وائے آر ایف میوزک کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا۔

بنٹی اور ببلی کو فلمی ناقدین اور فلم بینوں کی جانب سے یکساں طور پر پسند کیا گیا تھا جنہوں نے اس کی موسیقی، اسکرین پلے، مزاح، پرفارمنس اور ڈائریکشن کی تعریف کی۔

فلم نے باکس آفس پر بھی بھرپور کامیابی حاصل کی اور سال کی دوسری سب سے زیادہ کمانے والی بھارتی فلم بنی۔

’کجرا رے‘ گانے پر گلزار کو ’بہترین بول‘ اور علیشا چنائے کو ’بہترین خاتون پلے بیک‘ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

سال 2021 میں بنٹی اور ببلی کا ایک ریمیک بھی بنایا گیا تھا جس میں سیف علی خان اور رانی مکھرجی بنٹی اور ببلی کا کردار نبھاتے نظر آئے، تاہم یہ کامیڈی فلم ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔

گلزار کا پیدائشی نام سمپورن سنگھ کالرا ہے، انہوں نے اپنی محسور کن شاعری سے موسیقی کے شائقین کو پیار کے اظہار اور کھل کے جینے کا ایک نیا ڈھنگ دیا۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1963 میں باندنی فلم کے لیے ’میرا گورا رنگ‘ لکھ کر کیا، 6 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اعزازات حاصل کیے جن میں اکیڈمی ایوارڈ، ایک گریمی اور تقریباً 5 نیشنل فلم ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

فلم انڈسٹری میں ان کی قابل قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھارتی حکومت نے انہیں 2013 میں پدم بھوشن سے بھی نوازا۔

گلزار نے کئی مشہور فلموں کے گانوں کے بول لکھے ہیں جن میں ہو تو تو، اشوکا، فضا، اکس، لیلا، فی الحال، ساتھیا، مقبول، پنجر، رین کوٹ، پہیلی، گرو، اومکارہ، یوراج، فراق، کمینے، عشقیہ، ویر، حیدر، دریشیم اور کِل دل شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024