• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

سعودی فرمانروا کی حکومت کو پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایت

شائع August 25, 2022
سعودی وزیرخارجہ اور بلاول بھٹوزرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر
سعودی وزیرخارجہ اور بلاول بھٹوزرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر

سعودی عرب کے فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں جو پاکستان کی معیشت اور عوام سے سعودی تعاون یقینی ہو۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے اپنی حکومت کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود سے فون پر بات چیت کے بعد مذکورہ پیش رفت کی تصدیق کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے بات ہوئی اور بردرانہ تعلقات پر بات ہوئی اور پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ہم منصب کو بدترین سیلاب سے ہونے والی نقصانات سے آگاہ کیا۔

ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم گہرے تعلقات اور مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر مرتضیٰ سید نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو دوست ممالک سے 4 ارب ڈالر کا مالی تعاون ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو قطر سے 2 ارب ڈالر، سعودی عرب سے تیل کی مؤخر ادائیگی کے تحت ایک ارب ڈالر اور اسی طرح متحدہ عرب امارات کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی مد میں ایک ارب ڈالر ملیں گے۔

پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی سمیت دیگر اخراجات کے لیے مالی سال 2023 کے لیے تقریباً 30 ارب ڈالر درکار ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سری لنکا نہیں، نہ حالات اس جیسے ہیں، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ مالی سال 2023 کے لیے دستیاب فنڈز کا تخمینہ 37 ارب ڈالر ہے اور یہ دوست ممالک سے 4 ارب ڈالر کے حصول کے بعد اضافہ ہوگا۔

گزشتہ روز قطر کی انویسٹمنٹ اتھارٹی (کیو یو آئی) نے بتایا تھا کہ اس نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے جہاں وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر موجود تھے۔

قطر کے امیری دیوان کا کہنا تھا کہ کیو یو آئی کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کمرشل اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024