آئی فون 14 میں سام سنگ کا ڈسپلے پینل دیے جانے کا امکان

30 اگست 2022
آئی فون 14کو آئندہ ماہ ستمبر میں پیش کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: ایپل
آئی فون 14کو آئندہ ماہ ستمبر میں پیش کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: ایپل

امریکی کمپنی ایپل آئندہ ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ممکنہ طور پر آئی فون 14 کو متعارف کرائے گا، جس متعلق تازہ معلومات یہ ہے کہ اس فون کے 80 فیصد پینل جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کے تیار کردہ ہوں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ آئی فون 14 کے 80 فیصد فونز میں سام سنگ جب کہ 12 فیصد ایل جی کے ڈسپلے پینل دیے جائیں گے۔

ایپل سمیت تمام موبائل کمپنیز ڈسپلے پینل یعنی اسکرین کے پینل سمیت سافٹ ویئر، آپریٹنگ سسٹ، کیمرا ٹیکنالوجی اور فنگر پرنٹ سینسر سمیت کئی آلات ایک دوسرے کی استعمال کرتی رہتی ہیں۔

ایپل کی جانب سے پہلے بھی متعارف کرائے گئے آئی فونز میں سام سنگ سمیت دیگر کمپنیوں کی جانب سے خریدے گئے ڈسپلے پینلز استعمال کیے جا چکے ہیں، علاوہ ازیں دیگر سافٹ ویئرز اور ٹیکنالوجیز بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘سام موبائل’ کے مطابق ایپل نے اپنے جلد متعارف کرائے جانے والے آئی فون 14 کے لیے اب تک سام سنگ کے 80 فیصد پینل ڈسپلے حاصل کرلیے جب کہ ایل جی کے 12 فیصد اور دیگر کمپنیز کے ڈسپلے پینل بھی حاصل کیے جا چکے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق سام سنگ امریکی کمپنی کو مجموعی طور 3 کروڑ 40 لاکھ ڈسپلے پینل فراہم کرے گا، جس میں سے دو کروڑ کے قریب پینل کمپنی کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 14 کے لیے ایپل نے ایل جی سمیت چینی کمپنی بوئے کے ڈسپلے پینل بھی حاصل کیے ہیں۔

ایپل کی جانب سے آئندہ ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے

تبصرے (0) بند ہیں