• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

بلوچستان میں دو نیٹو ٹینکر نذر آتش، چار افراد قتل

شائع August 24, 2013

فائل فوٹو --.
فائل فوٹو --.

کوئٹہ: پولیس نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع کچھ اور سبی میں مسلح عسکریت پسندوں نے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کو قتل کر دیا۔

ایک لیوی اہلکار، محمد طارق نے ڈان.کام کو بتایا کہ ضلع کچھ کی تحصیل تمپ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کی کس کے نتیجے میں کار میں موجود دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے- تاہم طارق کے مطابق کار میں موجود تیسرے شخص کو مسلح افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

طارق کے مطابق، واقعے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے اور مذکورہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی کاروائی معلوم ہوتا ہے۔

ایک دیگر واقعے میں تربت شہر میں مسلح افراد نے ایک پولیس سب انسپکٹر کو گو مار دی- نعمت اللہ نامی ایک پولیس اہلکار نے ڈان.کام کو بتایا کہ فائرنگ سے سب انسپکٹر جان محمد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا- تا حال اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

تاہم ایک دوسرے پولیس اہلکار، جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، بتایا کہ پولیس اہلکار پر حملے کے پیچھے بلوچ علیحدگی پسندوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

بلوچستان کے شہر سبی کے بازار میں تعینات ایک پولیس کانسٹیبل کو بھی مسلح عسکریت پسندوں نے گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا- حملے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

ایک دیگر واقعے میں عسکریت پسندوں نے نیٹو اور امریکی افواج کے لئے تیل لے کر جانے والے دو آئل ٹینکروں کو آگ لگا دی- لیویز کنٹرول کے ایک اہلکار، میر حسن نے ڈان.کام کو بتایا کہ خضدار کے پیشک علاقے میں موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح نے ٹینکروں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس سے ٹینکروں میں آگ لگ گئی- ان کے مطابق آگ لگنے کے بعد ڈرائیوروں نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں۔

حسن کے مطابق آگ کے شعلے اور ان سے اٹھنے والا دھواں دور سے نظر آ رہا تھا- آگ بجھانے کے لئے قریبی شہر خضدار سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔

پاکستان کا صوبہ بلوچستان ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پر تشدد کاروائیوں کی لپیٹ میں ہے- فرقہ ورانہ تشدد اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے حملوں کی زد میں آیا یہ صوبہ، پاکستان کا رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ، ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ نے کراچی میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ صوبے کا اہم ایشو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے مسائل کے دیرپا اور موثر حل کے لئے ان کی حکومت، وفاقی حکومت سے قریبی اور مسلسل رابطے میں ہے- ڈاکٹر بلوچ کا کہنا تھا کراچی میں لاپتہ افراد کی لاشوں سے حکومت سندھ کا کوئی تعلق نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025