• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

‘بابر اعظم اسٹار نہیں رہے’، آفتاب اقبال کا بیان، ٹوئٹر پر شدید ردعمل

شائع October 10, 2022 اپ ڈیٹ October 11, 2022
— فوٹو: ڈان امیجز
— فوٹو: ڈان امیجز

ٹی وی پروگرام کے میزبان آفتاب اقبال سمجھتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب ان کے لیے اسٹار نہیں رہے، اس متنازع بیان کے بعد ٹوئٹر پر صارفین شدید ردعمل دیا اور یہ معاملہ ٹرینڈ کرتا رہا۔

افتاب اقبال سما ٹی وی پر پروگرام 'خبرہار ' کے میزبان ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ وہ بابر اعظم کو پسند نہیں کرتے، 8 اکتوبر کو اپنے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ ‘بابر اعظم اب اسٹار نہیں رہے، کم از کم میرے لیے تو نہیں، اس لیے نہیں کہ انہوں نے کیچ چھوڑے، اس لیے بھی نہیں کہ وہ اسکور نہیں کر رہے بلکہ اس لیے کہ ان کی انا کے مسائل ہیں، وہ کھلاڑیوں کے ساتھ گروپنگ کررہے ہیں’۔

انہوں نے بابر اعظم سے کہا کہ ‘تم بھول رہے ہو کہ تم نے کہاں سے شروع کیا تھا؟ اور اللہ نے تمہیں اتنی جلدی وہ مقام عطا کیا ہے، تمہیں تو چاہیے تھا کہ اتنے ہی زمین میں دھنس جاتے، تم انا کے معاملات لے کر چل رہے ہو، شرم کی بات ہے، انہوں زور دیا کہ اچھی ٹیم کا انتخاب کریں، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف اور منت ترلے کرکے شعیب ملک کو ٹیم میں لائیں۔

ایسا لگتا ہے کہ آفتاب اقبال کو احساس نہیں کہ پاکستانی بابر اعظم سے کتنا پیار کرتے ہیں، بابر اعظم اب فزکس (طبیعات) کی کتاب میں ہیں، وہ ایک اچھے اسپورٹس مین ہیں، بابر اعظم کے مداح ان کی توہین برداشت نہیں کرسکتے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا، اسے سہ ملکی سیریز میں ٹیم سے نکال دیا گیا، انہیں ولڈ کپ اسکواڈ سے بھی باہر کر دیا گیا، پاکستان جونیئر لیگ نے انہیں لینے سے انکار کر دیا کیونکہ چیچہ وطنی کے آفتاب اقبال سمجھتے ہیں کہ وہ اسٹار نہیں ہے۔

اسامہ کی میمز نامی ٹوئٹر صارف نے بھی اسی طرح کی طنزیہ ٹوئٹ کی۔

صارفین نے مشورہ دیا کہ چلو اسے بھول جائیں۔

کسی نے لکھا کہ آخر، آفتاب اقبال ‘کرکٹ کا ماہر’ ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بوبی کو اکیلا چھوڑ دو۔

ٹوئٹر صارف ثنا نے ٹوئٹ کیا کہ انکل جی! ویوز لینے کے لیے کوئی اور بہانہ ڈھونڈتے۔

اور خیالات۔

آخر میں!

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024