جب کرکٹ کی بات ہوتی ہے تو جذبات آسمانوں کو چھوتے ہیں لیکن بعض اوقات لوگ بھول جاتے ہیں کہ مداحوں کی طرح کھلاڑی بھی شکست کو دل پر لیتے ہیں، سپورٹرز فوری طور پر کھلاڑی کو تسلی دینا شروع کر دیتے ہیں جب دیکھتے ہیں کہ ان پر منفی اثرات ہو رہے ہیں، یہ صورتحال اس وقت بھی پیدا ہوئی جب سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں شاداب خان مبینہ طور پر آبدیدہ نظر آرہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک رن سے شکست دے دی، توقع تھی کہ پاکستان باآسانی میچ جیت جائے گا، تاہم ٹوئٹر پر صارفین نے معمول کے مطابق غم و غصے کا اظہار کرنا شروع کر دیا، تاہم شاداب خان کی ویڈیو گردش کرنے کے بعد مداحوں نے ان کی حمایت شروع کردی اور کہا کہ شکست کو دل پر مت لیں۔

ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر ان کے مداح بھی جذباتی ہوگئے۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ کھلاڑیوں پر انگلیاں نہیں اٹھائیں۔

اس کے بعد ٹوئٹر صارفین نے شاداب خان کو تسلی دینے کی کوشش کی اور کہا کہ ہار، جیت کھیل کا حصہ ہے۔

چند صارفین مخمصے کا شکار نظر آئے لیکن وہ بھی شاداب خان سے پیار کا اظہار کرتے نظر آئے۔

مداحوں نے تنقید کرنے والے افراد سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے پر کچھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔

یہ کافی مایوس کن لمحہ ہوتا ہے کہ جس ٹیم کو آپ سپورٹ کرتے ہیں وہ ہار جائے، تاہم جذبات کا اچھا ردعمل ہونا چاہیے، دوسروں پر حملہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے اور لوگوں کی ذہنی صحت کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

تبصرے (0) بند ہیں