تصاویر: بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

شائع November 6, 2022

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ نیدرلینڈز سے جنوبی افریقہ کی غیر معمولی شکست کے بعد کوارٹر فائنل کی شکل اختیار کرگیا تھا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش کے عبادت حسین پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کرکٹ میچ کے دوران باؤلنگ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی
بنگلہ دیش کے عبادت حسین پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کرکٹ میچ کے دوران باؤلنگ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی