• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm

ٹی 20 ولڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان نہیں دیکھنا چاہتے، جوز بٹلر

شائع November 9, 2022
جوز بٹلر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل نہیں دیکھنا چاہتے —فائل فوٹو:رائٹرز
جوز بٹلر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل نہیں دیکھنا چاہتے —فائل فوٹو:رائٹرز

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ ہو۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق انگلش کپتان جوز بٹلر نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم یقینی طور پر ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان نہیں دیکھنا چاہتے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پوری کوشش کریں گے کہ دونوں کے درمیان فائنل میچ نہ ہو۔‘

مزید پڑھیں: انگلینڈ کا دورۂ پاکستان، سیکیورٹی مشوروں پر 100فیصد بھروسہ کریں گے، اسٹوکس

انہوں نے کہا کہ ’ہم میچ کو لے کر بہت پرجوش ہیں جو میرے خیال میں شاندار بھارتی ٹیم کے خلاف دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں سے ایک میں ہے اور مجھے یقین ہے کہ کل اچھی طرح سے میچ کو سپورٹ کیا جائے گا اور یہ وہ وقت ہے جب آپ بطور کھلاڑی شامل ہونے جارہے ہوں۔‘

انگلینڈ کے وکٹ کیپر کپتان نے ڈیوڈ ملان اور مارک ووڈ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ جتنی دیر ممکن ہو انہیں وقت دیں گے کیونکہ ڈیوڈ ملان چھوٹے سے زخم کی وجہ سے میدان چھوڑ گئے تھے، اور مارک ووڈ تھوڑے درد کی وجہ سے باہر گئے لیکن ہمیں اپنی میڈیکل ٹیم پر بھروسہ ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان، بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ان کا کہنا تھا کہ بھارت بہت ہی مضبوط ٹیم ہے اور بھارتی ٹیم مسلسل مستقل مزاج ہے اور اس طرح ان کے پاس جتنا ہنر ہے ان کی لائن اپ میں لاجواب کھلاڑی ہیں۔’

خیال رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی20 ورلڈ کے پہلے سیمی فائنل میں آمنے سامنے آئیں جہاں شاہینوں نے کیوز کو روند کر ایونٹ کے فائنل کی ٹکٹ کٹا لی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا میں 1992 کے بعد پاکستان، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں آج مدمقابل

جوز بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم جمعرات (کل) کو ایڈیلیڈ اوول میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم سے ٹکرائے گی اور اس میچ کے فاتح کا مقابلہ فائنل میں پاکستان سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024