• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C

سرداراخترمینگل آج اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے

شائع August 28, 2013

سردار اختر مینگل ۔
سردار اختر مینگل ۔

کوئٹہ: بہت تاخیرکے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی۔ مینگل ( بی این پی ۔ ایم) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بدھ کے روز صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف لینے کا اعلان کیا بدھ کے روز سردار اختر مینگل کے ساتھ ساتھ میر حمل کلمتی کے حلف لینے کا بھی امکان ہے۔

' ہاں میں بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اُٹھارہا ہوں،' سردار مینگل نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی ۔ ایم کی مرکزی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان کے وسائل کے تحفظ اور بلوچ حقوق کے لئے پارلیمنٹ کے اندر بھی آواز بلند کی جاتی رہے گی۔

' اسی لئے ہم صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اُٹھارہے ہیں، انہوں نے کہا۔

بی این پی ۔ ایم صوبہ بلوچستان میں ایک اہم قوم پرست پارٹی ہے جس نے صوبائی اسمبلی کی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ گیارہ مئی کے انتخابات پر شدید اور سنجیدہ تحفظات رکھتی ہےاور حکومت پر دھاندلی کے مسلسل الزامات عائد کرتی رہی ہے۔

اب تقریباً ساڑھے تین ماہ بعد اس کے اراکین اور سربراہ اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

بی این پی ۔ ایم کے مرکزی سیکریٹری انفارمیشن آغا حسن بلوچ نے بتایا،' تقریباً 14 برس بعد سرداراخترمینگل بلوچستان اسمبلی میں قدم رکھیں گے۔'

بلوچ نے کہا ہے ان کی جماعت کے ارکین اسمبلی کے اندر لاپتہ بلوچ افراد، مسخ شدہ لاشوں کے خاتمے اور دیگر سنگین مسائل پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ سرداراخترمینگل  1997 سے 1998 تک نواز شریف کے دور میں بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ بھی رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025