باکسر عامر خان سے قیمتی گھڑی چھیننے والے ملزمان کا اعتراف جرم

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2023
دو ملزمان عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھین کر فرار ہوگئے تھے — فوٹو: انسٹاگرام / میٹ پولیس
دو ملزمان عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھین کر فرار ہوگئے تھے — فوٹو: انسٹاگرام / میٹ پولیس

لندن میں پاکستانی برطانوی باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھیننے والے دو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق 18 اپریل 2022 کو گھڑی چھیننے کی واردات ہوئی، جب 36 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم رات 9 بجے لندن ایسٹ کے ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہے تھے۔

اس دوران ملزمان عامر خان سے گھڑی چھین کے فرار ہوگئے تھے، اس گھڑی کی مالیت 70 ہزار پاؤنڈ تھی یعنی پاکستانی روپے میں ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

لندن فلائنگ اسکواڈ انویسٹی گیشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا پتا لگایا اور 22 جون کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

فوٹو: میٹ پولیس
فوٹو: میٹ پولیس

معاملہ جب عدالت پہنچا تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

اسنارزبروک کراؤن کورٹ نے 20 سالہ ڈینٹے کیمپبل اور 25 سالہ احمد بانا کو مجرم قراردے دیا۔

میٹ فلائنگ اسکواڈ کے جاسوس کانسٹیبل اسٹورٹ پونڈر نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے منصوبہ بندی کے تحت واردات کی گئی۔

قبل ازیں عامر خان نے عدالت کو بتایا کہ ’میں ایک اسپورٹس مین ہوں، ایک فائٹر ہوں، میں نے کئی مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے، لیکن یہ واقعہ مختلف اور خوفناک تھا، ملزمان نے میرے سر پر بندوق رکھی تھی، میں ان کو پہچان نہیں سکا کیونکہ انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ ملزمان مجھ پر گولی چلائیں‘۔

فوٹو: میٹ پولیس
فوٹو: میٹ پولیس

تبصرے (0) بند ہیں