کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

30 مارچ 2023
مختلف علاقوں صدر، گلستان جوہر، گلشن، ڈیفنس، کلفٹن، ملیر اور ایئرپورٹ میں  بارش ہوئی—فوٹو:ثوبیہ شاہد
مختلف علاقوں صدر، گلستان جوہر، گلشن، ڈیفنس، کلفٹن، ملیر اور ایئرپورٹ میں بارش ہوئی—فوٹو:ثوبیہ شاہد

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں صدر، گلستان جوہر، گلشن، ڈیفنس، کلفٹن، ملیر اور ایئرپورٹ میں بارش ہوئی۔

شہر کے کئی علاقوں میں گرج چمک بھی ہوئی، بارش کے دوران معمول سے زیادہ تیز ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، اس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ بن رہا ہے جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں صبح تک ہلکی بارش اور بونداباندی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رمضان المبارک کی آمد ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی تھی جس سے شہر کا موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت کم ہوگئی تھی۔

شہر کے جن علاقوں میں بارش ہوئی تھی ان میں، گلشن معمار، شاہ فیصل کالونی، ڈیفنس، نارتھ ناظم آباد، کورنگی، گلشن اقبال، لانڈھی، اسٹیل ٹاؤن، ملیر، ماڈل کالونی، ایف بی ایریا، ملیر کینٹ، سرجانی ٹاؤن، صائمہ عربین ولا، نیو کراچی وغیرہ شامل تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں