• KHI: Partly Cloudy 31.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Clear 33.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Clear 33.7°C

وفاقی حکومت کا عید الفطر پر 5 روزہ تعطیلات کا اعلان

شائع April 14, 2023 اپ ڈیٹ April 14, 2023 12:07am
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عیدالفطر کی 5 چھٹیوں کی منظوری دی— فائل فوٹو/ اے ایف  پی
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عیدالفطر کی 5 چھٹیوں کی منظوری دی— فائل فوٹو/ اے ایف پی

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الفطر 2023 کی 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عیدالفطر کی 5 چھٹیوں کی منظوری دی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک عید الفطر کے پیش نظر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے جس کے بعد عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026