• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

جن کو چاہتا تھا کہ وہ مجھے ’جان‘ بلائیں وہ آجکل ’بھائی‘ بلا رہی ہیں، سلمان خان

شائع April 30, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی شادی سے متعلق سوال پر مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں آج کل صرف بھائی ہوں، جن کو چاہتا تھا کہ وہ ’جان‘ بلائیں وہ آج کل ’بھائی‘ بلا رہی ہیں، تو میں کیا کروں؟

ہر ہفتے بالی وڈ میں کسی نہ کسی طرح معروف اداکار سلمان خان کا ذکر آ ہی جاتا ہے لیکن مجبوری ہے کیا کریں سلمان ایسا کچھ نہ کچھ کر ہی دیتے ہیں کہ خبر بن جاتی ہے۔

ویسے تو سلمان کی شادی کی خبر اور خواہش ہمیشہ ہی ان کے مداحوں، اخبارات اور میڈیا کا پسندیدہ موضوع رہا ہے۔

تاہم اس بار انہوں نے سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں بولی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھارتی ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے کڑے سوالات کا جواب دیا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ وہ باپ بننا چاہتے تھے، اداکار نے پروگرام کے دوران بچوں سے محبت کا اظہار کرنے کے حوالے سے بھی بتایا۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی والدہ کتنے سال سے بہو کا انتظار کر رہی ہیں؟ جس پر سلمان خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’پلان تھا لیکن بہو کا نہیں بلکہ بچے کا پلان تھا لیکن اب وہ بھارت میں قانون کے حساب سے نہیں ہوسکتا، اب دیکھیں گے کیا کریں‘۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سلمان خان کا بچوں سے پیار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وہ اکثر ہی اپنے بھتیجوں یا بھانجوں کے ساتھ وقت گزارتے نظر آتے ہیں۔

سلمان خان سے سوال کیا گیا آپ کرن جوہر سے بھی پوچھ رہے تھے کہ شادی کیوں نہیں کی؟ وہ تو دو دو بچوں کے باپ (سروگیسی کے ذریعے) بن گئے ہیں، اداکار نے جواب دیا ’میں بھی کوشش کر رہا تھا لیکن شاید اب قانون تبدیل ہوچکا ہے، بچوں کا بڑا شوق ہے مجھے‘۔

وہ کہتے ہیں کہ ’بچوں کے ساتھ ماں بھی آتی ہے لیکن ہمارے گھر میں مائیں ہی مائیں ہیں، پھر پورا ضلع اور پورا گاؤں ہے، وہ بچوں کی اچھی دیکھ بھال کرلیں گے‘۔

میزبان نے ایک بار پھر سوال کیا کہ آج کل کس سے کمٹمنٹ کی ہوئی ہے؟ جس پر سلمان نے جواب دیا کہ میں آج کل صرف بھائی ہوں، جن کو چاہتا تھا کہ وہ جان بلائیں وہ آج کل بھائی بلا رہی ہیں، تو میں کیا کروں۔

سلمان خان کے جواب پر پروگرام میں موجود شرکا نے قہقہے کے ساتھ تالیاں بجانا شروع کردیں جس پر اداکار نے کہا کہ ’اس پر تالیاں بجانے کی کوئی بات نہیں، انتہائی دکھ کی بات ہے۔‘

یاد رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ ریلیز ہوئی تھی، یہ فلم 2014 کی تیلگو زبان کی ایک فلم سے متاثر ہے جس کی کہانی ایک دل شکستہ عاشق یعنی ’بھائی‘ کے گرد گھومتی ہے۔

بھائی کا کردار سلمان خان نے ادا کیا ہے، جن کے تین اور چھوٹے بھائی ہیں، فلم میں محبت میں ناکامی کے بعد سلمان خان فیصلہ کر لیتے ہیں کہ وہ اب کبھی شادی نہیں کریں گے، ادھر تینوں بھائی بےچارے عشق کے پھندے میں جکڑ لیے جاتے ہیں تو اب فکر ہوتی ہے کہ جب تک بڑے بھائی کی شادی نہیں ہو گی ان کا کام بھی نہ ہو پائے گا۔

’خواتین جتنا اپنے آپ کو ڈھانپ کر رکھیں گی اتنا اچھا ہے‘

پروگرام کے دوران سلمان خان نے خواتین کے لباس سے متعلق بھی گفتگو کی، انہوں نے اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی اچھی فلم بنتی ہے تو ہر کوئی اپنی فیملی کے ساتھ وہ فلم دیکھنے جاتا ہے، اس میں کوئی دہرا معیار نہیں ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ خواتین کا جسم ’زیادہ قیمتی‘ ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ انہیں جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس میں خواتین کا قصور نہیں بلکہ صرف مردوں کا ہے۔

سلمان خان کہتے ہیں کہ ’جس طرح لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے اچھا نہیں لگتا، میں نہیں چاہتا کہ کوئی لڑکی اس سے گزرے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جب ہم کوئی فلم بنائیں تو ہم یہ موقع نہ دیں کہ لڑکے ہماری ہیروئن اور خواتین کو اس نگاہ سے دیکھیں۔‘

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بولی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ پلک تیواری نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان کی جانب سے فلم کے سیٹ پر لڑکیوں کے لباس سے متعلق کچھ اُصول ترتیب دیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس اصول پر سختی سے عمل کروایا گیا، سیٹ پر کوئی لڑکی نامناسب لباس نہیں پہنے گی، نہ ہی ایسے کپڑے پہنے جائیں گے جس سے بہت زیادہ جسم ظاہر ہو‘۔

پلک نے مزید کہا کہ وہ ایک روایت پسند انسان ہیں، ویسے تو لڑکیاں جو چاہے ان کے سیٹ پر پہن سکتی ہیں لیکن سلمان خان کو لگتا ہے کہ لڑکیوں کو ہمیشہ محفوظ رہنا چاہیے اور کوئی انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے۔

حال ہی میں سلمان خان نے عوام کی عدالت میں پلک تیواری کے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’پلک کے بیان کو بہت سے لوگوں نے غلط سمجھا، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ خواتین مناسب لباس پہنیں، میں خواتین کا بہت احترام کرتا ہوں، میں نہیں چاہتا کہ خواتین پر سوال اٹھایا جائے‘۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024