سیاسی درجہ حرارت نیچے نہیں آرہا، معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت نیچے نہیں آرہا، معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے۔
عدالتی حکم کے باوجود فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے فواد چوہدری کو بکتر بند گاڑی میں پہنچا دیا گیا۔
کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں 8، 10 ہزار لوگ گرفتار ہیں، سیاسی درجہ حرارت نیچے نہیں آرہا، ملک کا نقصان ہو رہا ہے، بہتر ہے معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کل کہا گیا ہے کہ ان افراد کے خلاف آرمی ایکٹ، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے، جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپنے لوگوں کے خلاف کیسے مقدمات چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سی آئی بلڈنگ میں مجھے چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا، واش روم بھی ادھر ہی تھا، برے حالات تھے، ہماری دیگر قیادت اڈیالہ جیل میں ہے۔











لائیو ٹی وی