اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
فواد چوہدری کو بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد ہائی کورٹ پیش کیا گیا جہاں جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے مذکورہ درخواست پر سماعت کی۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نقص امن کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے دی اور ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔











لائیو ٹی وی