• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

اپوزیشن کے خواب چکنا چور، ترک صدر 2 دہائیوں سے جاری حکمرانی کو 2028 تک بڑھانے میں کامیاب

شائع May 29, 2023
رجب طیب اردوان نے 52 فیصد عوام کی حمایت سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور کردیے—فوٹو:رائٹرز
رجب طیب اردوان نے 52 فیصد عوام کی حمایت سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور کردیے—فوٹو:رائٹرز
رجب طیب اردوان نے 52 فیصد عوام کی حمایت سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور کردیے—فوٹو:رائٹرز
رجب طیب اردوان نے 52 فیصد عوام کی حمایت سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور کردیے—فوٹو:رائٹرز

ترکیہ کی اپوزیشن کے خواب اس وقت چکنا چور ہوگئے جب صدر رجب طیب اردوان نے اپنی دو دہائیوں سے جاری حکمرانی کو 2028 تک بڑھانے کے لیے تاریخی رن آف الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کی۔

طیب اردوان نے 14 مئی کو پہلے راؤنڈ میں سیکولر حریف کمال کلیچدار اوغلو کو تقریباً 5 فیصد پوائنٹس سے شکست دے کر توقعات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، تاہم وہ واضح فتح حاصل کرنے سے جزوی طور پر پیچھے رہ گئے تھے جس کے سبب حتمی فیصلہ آج ترکیہ کے پہلے انتخابی رن آف الیکشن میں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق انتخابی نتائج موصول ہونے کے بعد رجب طیب اردوان کے صدارتی محل کے قریب ان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں لاؤڈ اسپیکر پر نغمے گائے جا رہے تھے اور ترکیہ کا بہت بڑا جھنڈا لہرا رہا تھا۔

اے کے پی کے پرجوش ووٹرز رجب طیب اردوان کی تصاویر کے ساتھ ترکیہ کے جھنڈے اور بینرز لہراتے ہوئے عمارت کے باہر جمع ہو گئے جب کہ پرجوش موٹر سوار حامیوں نے اپنی گاڑی کے ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

جب یہ واضح ہو گیا کہ انہوں نے بطور صدر تیسرا مینڈیٹ حاصل کرلیا تو انہوں نے استنبول میں پرجوش سامعین سے خطاب کیا جب کہ اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تقریباً 9 بجے کے قریب 99 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کے ساتھ سرکاری نتائج نے ظاہر کیا کہ رجب طیب اردوان نے اپنے حریف کے 48 فیصد ووٹوں کے مقابلے میں 52 فیصد عوام کی حمایت سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور کردیے۔

وزیراعظم شہبازشریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ترک صدر کو مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے عوامی جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے، میں دونوں ممالک کے عوام کے مابین بہترین بھائی چارے پر مبنی تعلقات اور تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لئے ترک صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اتوار کو ترک صدر کے نام اپنے تہنیتی ٹوئٹ میں کیا، شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان دنیا کی چند شخصیات میں سے ایک ہیں جن کی سیاست عوامی خدمت پر مرکوز رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ وہ دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے لئے ایک توانا ستون اور ناقابل تنسیخ حقوق کے لئے پرجوش آواز رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں ان کی صدارتی اور اے کے پی کی کامیابی مختلف پہلوئوں سے اہمیت کی حامل ہے جو ترک عوام کی طرف سے انکی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد اور بھروسے کی عکاسی کرتی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے، میں دونوں ممالک کے عوام کے مابین بہترین بھائی چارے کی مناسبت سے دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی شراکتداری کو مزید وسعت دینے کے لئے ترک صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مباکباد کے پیغام میں کہا کہ تاریخی فتح ترک قوم کے دور اندیش قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، ہم بھائی چارے کے اپنے منفرد سفر کو جاری رکھتے ہوئے ترکیہ کے لیے امن اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024