• KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:32pm

نادرا کا 30 شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کھولنے کا فیصلہ

شائع June 4, 2023
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملکی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرف سے 30 شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نادرا کی طرف سے کوئٹہ اور سکھر کے علاوہ دیگر ریجنل سینٹرز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر 30 مقامات پر پاسپورٹ پراسسنگ کاؤنٹرز (پی سی سی) کا انتخاب کیا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ پاسپورٹ پراسسنگ کاؤنٹر کا افتتاح 10 جون کو وزیراعظم یا وزیر داخلہ کریں گے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ریجن میں 12 پاسپورٹ کاؤنٹرز، کراچی ریجن میں 2، ملتان میں 6، سرگودھا میں 3، خیبرپختونخوا میں 5 اور اسلام آباد میں ایک کاؤنٹر قائم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نادرا نے ’پاک آئی ڈی‘ کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروائی تھی جس کے تحت پاکستانی شہری اب گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

سرکار خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق نادرا کی طرف سے پیش کی جانے والی جدید ترین ’پاک آئی ڈی‘ موبائل ایپ کے ذریعے شہری اب نہ صرف شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات بنوانے کی درخواستوں کے لیے تمام تر کارروائی موبائل فون پر ہی مکمل کر سکتے ہیں بلکہ شناختی کارڈ یا دستاویزات اپنے گھر پر منگوا سکتے ہیں۔

اسی طرح اگست 2021 میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے خاندانی شجرے کی تصدیق اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کی تجدید کے لیے نیا آن لائن نظام متعارف کروایا تھا۔

اس نظام کے مطابق پاکستانی شہری ایس ایم ایس کے ذریعے شناختی کارڈ کا نمبر اور اس کے اجرا کی تاریخ 8009 پر بھیج کر اپنے اہل خانہ کی تفصیلات اور اس کی تصدیق حاصل کرسکیں گے، میسج کے جواب میں ایس ایم ایس بھیجنے والے کو اس کے اہل خانہ کی تفصیلات موصول ہوں گی۔

نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’اگر کوئی بھی معلومات غلط ہو یا کسی اجنبی یا غیر متعلقہ شخص کا نام خاندان میں شامل ہو تو نادرا کو آگاہ کرنے کے لیے ’1‘ لکھ کر ایس ایم ایس بھیجیں یا نادرا کے کسی بھی رجسٹریشن سینٹر میں جاکر نام غیر رجسٹر کروائیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 12 نومبر 2024
کارٹون : 11 نومبر 2024