• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

200 سے زائد فلموں میں کام کرنے والی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

شائع June 5, 2023
فوٹو: انڈیا ٹوڈے
فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارت میں 200 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کرنے والی سینئر اور نامور اداکارہ سلوچنا لاتکر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سلوچنا لاتکر کی بیٹی کنچن گھنیکر نے انڈین ایکسپریس کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’والدہ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، ان کا انتقال 4 جون کی شام 6 بجے ہوا تھا جبکہ ان کی آخری رسومات 5 جون کو شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔‘

اداکارہ کا انتقال بھارت کے شہر ممبئی کے ایک اسپتال میں ہوا تھا۔

اداکارہ کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹ کیا، انہوں نے کہا کہ ’سلوچنا کے انتقال سے بھارتی سنیما میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے، ان کی ناقابل فراموش پرفارمنس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘۔

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سلوچنا سب سے زیادہ پیاری اور خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، ان کی میری پسندیدہ فلم ہمیشہ ’سنگت ایکا‘ رہے گی، سنیما میں آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔’

اس کے علاوہ بولی ووڈ کے نامور اداکارہ امیتابھ بچن کے علاوہ دیگر کئی اداکاروں نے سلوچنا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے

سلوچنا لاتکر 200 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی تھیں، انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز 1940 سے کیا تھا۔

1960، 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں سلوچنا لاتکر نے پہلی بار ایک ماں کا کردار ادا کیا تھا، انہوں نے سنیل دت، راجیش کھنہ، دلیپ کمار، اور امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا۔

نامور اداکارہ نے ’ہیرا‘، ’ریشما اور شیرا‘، ’جانی دشمن‘، ’جب پیار کسے ہوتا ہے‘، ’پریم‘ جیسی ہندی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔

اس کے علاوہ کچھ مشہور مراٹھی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’سسورواس‘، ’واہنیچیا بنگدیا‘، اور ’دھکتی جاو‘ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024