• KHI: Asr 5:20pm Maghrib 7:24pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:20pm
  • KHI: Asr 5:20pm Maghrib 7:24pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:20pm

’فٹبال کی بدولت دنیا کا سفر کیا‘، مشہور فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع June 5, 2023
فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ: فائل فوٹو
فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ: فائل فوٹو

سویڈن سے تعلق رکھنے والے مشہور فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے 41 سالہ مشہور فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ نے گزشتہ روز سیزن کے آخری میچ کے بعد سان سائرو میں موجود مداحوں سے کہا کہ ’میں کھیل چھوڑ رہا ہوں، آپ کو نہیں۔‘

فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ وہ اطالوی کلب کو خیرآباد کہہ دیں گے۔

زلاٹن ابراہیمووچ نے پیرس سینٹ جیرمین، مانچسٹر یونائٹڈ، اے سی اور انٹر ملان میں 511 گولز کرکے چار ممالک میں لیگ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فٹ بالر نے 2020 میں اے سی ملان کے لیے دوسری بار کھیلنا شروع کیا تھا اور آخری سیزن میں ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اس سے قبل انہوں نے 2011 میں اس کلب کے لیے کھیلا تھا۔

لیکن انہوں نے صرف چار بار کھیلا اور اس مدت میں سیری اے کی طرف سے ایک میچ شروع کیا اور ایک گول کرنے کے بعد انجریز کا شکار ہوگئے اور ان کا معاہدہ اس ماہ ختم ہونے والا تھا۔

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’اس وقت میں بہت سے جذبات سے گزر رہا ہوں۔‘

زلاٹن ابراہیمووچ نے کہا کہ جب میں پہلی بار یہاں آیا تو آپ نے مجھے خوشیاں دیں اور جب آخری بار آیا تو آپ نے پیار دیا۔

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’آپ نے کھلے بازوؤں سے میرا استقبال کیا، آپ نے مجھے گھر میں ہونے کا احساس دلایا، میں ساری زندگی میلانسٹا (اے سی کلب) کا رہوں گا۔‘

زلاٹن ابراہیمووچ نے اپنے کیریئر کے آغاز سے 34 ٹرافیز بشمول 14 لیگ ٹائٹل اپنے نام کیے۔

کلب کی ایک بڑی ٹرافی جس میں بھی وہ شامل رہے وہ چیمپئنز لیگ تھی، ان کا واحد یورپی ٹائٹل مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2017 یوروپا لیگ کی شکل میں آیا۔

فٹ بالر نے 62 انٹرنیشنل گولز اور 122 میچز کے ساتھ سویڈن کے ٹاپ فٹ بالر کے طور اپنی رٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے یورو 2016 کے بعد قومی ٹیم کو خیرباد کہہ دیا لیکن 2021 میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ کی ناکام مہم کے لیے واپس آئے تھے۔

انہوں نے اپنے اعلان کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ جب صحافی میرے مستقبل کے بارے میں پوچھتے تھے تو میں ڈر جاتا تھا، لیکن اب میں اسے قبول کر سکتا ہوں، میں تیار ہوں۔

زلاٹن ابراہیمووچ نے کہا کہ میں ساری زندگی یہی کرتا رہا ہوں، فٹ بال نے مجھے ایک انسان بنایا، اس نے مجھے ان لوگوں کو جاننے کا موقع دیا ورنہ میں کبھی نہیں جانتا تھا، میں نے فٹ بال کی بدولت دنیا کا سفر کیا، یہ سب فٹ بال کی بدولت ہے۔

کیریئر اور کامیابیاں

فٹ بالر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں اپنے شہر سے کیا تھا اس کے بعد وہ 2002 میں اے ایف سی اجاکس فٹ بال کلب میں شامل ہوئے جہاں انہوں نے تین لیگ ٹائٹلز اپنے نام کیے۔

زلاٹن ابراہیمووچ نے 2004 میں اٹلی میں 2 لیگ ٹائٹل جیتے جس کے بعد وہ انٹر ملان میں شامل ہوئے اور تین ٹائٹلز اپنے نام کیے، اسی طرح وہ 2009 میں بارکلونا میں شامل ہوئے تھے۔

فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی

زلاتان ابراہیمووچ نے کاتالان کلب میں صرف ایک سیزن گزارا اور یہ اقدام 2011 میں مستقل کیا گیا تھا۔

تاہم ایک سال بعد وہ دوبارہ آگے بڑھے اور پیرس سینٹ جرمین کے لیے سائن کر رہے تھے جہاں انہوں نے لیگ کے 122 مقابلوں میں 113 گول کیے اور چار لیگ 1 ٹرافی جیتیں۔

جولائی 2016 میں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے پریمیئر لیگ کلب کے ساتھ دو سال کے لیے دستخط کیے۔

زلاٹن ابراہیمووچ نے 2018 میں ایم ایل ایس سائیڈ لا گلیکسی کے لیے دستخط کیے اور اے سی میلان میں واپسی سے پہلے کیلیفورنیا میں دو سیزن گزارے۔

کارٹون

کارٹون : 11 جولائی 2024
کارٹون : 10 جولائی 2024