• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

’جوان‘ پہلے دن 150 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بھارتی فلم

شائع September 8, 2023
— پرومو فوٹو
— پرومو فوٹو

بولی وڈ کے ’بادشاہ‘ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن دنیا بھر سے 150 کروڑ روپے کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔

’جوان‘ اب تک کی واحد اور پہلی بھارتی فلم بن گئی جس نے ریلیز کے پہلے دن اپنے ملک سے زیادہ بیرون ممالک سے کمائی کی۔

شاہ رخ خان کی فلم نے ریلیز کے پہلے دن بھارت سے 65 کروڑ جب کہ باقی ممالک سے 85 کروڑ روپے کی رقم بٹوری۔

یہی نہیں بلکہ ’جوان‘ صرف بھارت میں ہی پہلے دن ریکارڈ 65 کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بن گئی اور پہلی بار کسی بولی وڈ فلم نے جنوبی بھارتی فلموں یعنی تامل اور تیلگو زبان میں بننے والی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اس سے قبل رواں برس جنوری میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ بھی پہلے دن ریکارڈ یعنی 57 کروڑ روپے کمانے والی بھارتی فلم بنی تھی۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ’جوان‘ نے بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے مجموعی طور پر 150 کروڑ روپے بٹورے جو اس سے قبل کسی بھی بھارتی فلم نے نہیں بٹورے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم نے بیرون ممالک میں سے سب سے زیادہ آسٹریلیا سے جب کہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ سے رقم بٹوری۔

اسی حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پہلی بار کوئی ہندی فلم جنوبی بھارتی علاقے میں سب سے زیادہ دلچسپی سے دیکھی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کی فلم میں جنوبی بھارتی اداکاروں کو کاسٹ کیے جانے کی وجہ سے اسے سب سے زیادہ چنئی میں دیکھا گیا جب کہ ممبئی دوسرے نمبر پر رہا۔

اسی طرح مجموعی طور پر ’جوان‘ کو تامل، تیلگو اور ملائلم سینما انڈسٹری کے شہروں اور علاقوں میں بھی زیادہ دیکھا گیا اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں کسی ہندی فلم کو اتنے شوق سے دیکھا گیا۔

’بولی وڈ ہنگامہ‘ کی رینکنگ کے مطابق ’جوان‘ نے پہلی ہی روز 65 کروڑ روپے کمانے کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارت کی وہ پہلی فلم بن گئی۔

رینکنگ میں دوسرے نمبر پر بھی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ہے جب کہ تیسرے نمبر پر جنوبی بھارتی فلم ’کے جی ایف: چیپٹر 2‘ ہے۔

اسی طرح چوتھے نمبر پر ’وار‘، پانچویں نمبر پر ’ٹھگس آف ہندوستان‘، چھٹے نمبر پر ’ہیپی نیو ایئر‘، ساتویں نمبر پر ’بھارت‘ اور آٹھویں نمبر ’باہو بلی 2‘ ہے۔

بھارت کی پہلے ہی دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مجموعی طور پر 40 فلموں میں سے زیادہ تر بولی وڈ خانز یعنی شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی فلمیں شامل ہیں۔

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں 7 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم کو بیک وقت ہندی اور تامل سمیت دیگر زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا تھا اور خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ مجموعی طور پر تمام زبانوں میں فلم صرف بھارت سے ہی 75 کروڑ روپے کمائے گی لیکن فلم نے 65 کروڑ روپے کمائے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ’جوان‘ نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ بولی وڈ کی بھی پہلی فلم بنے گی جو سب سے کم وقت میں 1000 کروڑ روپے کمائے گی۔

فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ جنوبی بھارتی اداکارہ نیانتھرا، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور یوگی بابو سمیت اداکار شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024