• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

’جوان‘ نے عامر خان اور سلمان خان کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع September 15, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کی فلم گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈ بناتے ہوئے اب تک کی کمائی سے عامر خان، سلمان خان اور سیف علی خان سمیت دیگر اداکاروں کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’جوان‘ کو دنیا بھر میں 7 ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے پہلے ہی دن پوری دنیا سے 150 کروڑ روپے کماکر نئی تاریخ رقم کی تھی۔

’جوان‘ ریکارڈ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بنی تھی اور اس نے محض چار دن میں دنیا بھر سے 520 کروڑ روپے کمائے تھے۔

شاہ رخ خان کی فلم نے محض 4 دن میں ہزاروں بھارتی فلموں کی اب تک کی مجموعی کمائی سے بھی زیادہ رقم بٹوری تھی، اسی طرح ان کی فلم نے آج تک سلمان خان اور عامر خان کی تمام فلموں کی کمائی کے ریکارڈ بھی توڑ دیے تھے۔

اس وقت تک شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اگرچہ کمائی میں پہلے نمبر پر موجود ہے لیکن فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ ہفتے تک ’جوان‘ پہلے نمبر پر آجائے گی۔

اسی طرح شاہ رخ خان کی فلمیں ’پٹھان اور جوان‘ اب تمام بولی وڈ خانز کی ریکارڈ کمائی کرنے والی فلموں سے بھی کمائی میں آگے نکل چکی ہیں جب کہ دیگر اداکاروں کی فلموں کو بھی ان کی فلموں نے پیچھے چھوڑ دیا۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ’جوان‘ نے 15 ستمبر تک بھارت سمیت دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، جس میں سے فلم نے 400 کروڑ کے قریب صرف بھارت سے کمائے۔

’جوان‘ جہاں پہلے دن ریکارڈ کمائی کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے، وہیں وہ پہلے ہی ہفتے ریکارڈ بنانے والی پہلی فلم بھی بن گئی جب کہ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ جلد ہی فلم ہر وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بھی بن جائے گی۔

اس وقت ہر وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم ’پٹھان‘ ہے، دوسرے نمبر پر ’غدر ٹو‘ تیسرے نمبر پر ’باہو بلی ٹو‘ تیسرے نمبر پر ’کے جی ایف ٹو‘ جب کہ چوتھے نمبر پر ’جوان‘ ہے۔

تاہم تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ آئندہ ہفتے تک ’جوان‘ دوسرے نمبر پر تک پہنچ جائے گی، کیوں کہ تاحال شاہ رخ خان کی فلم کے لیے بھارت کے زیادہ تر سینماؤں کے ہاؤس بھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یکے بعد دیگرے شاہ رخ خان کی دو فلموں یعنی ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی شاندار کامیابی کو بولی وڈ انڈسٹری کا نیا عروج قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان کی فلموں سے انڈسٹری کو دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہوا۔

’جوان‘ اب تک یومیہ اوسطا ایک ارب روپے کی رقم بٹور رہی ہے جو اب تک کا ریکارڈ ہے اور کسی بھی بھارتی فلم نے تاریخ میں یومیہ کے حساب سے اتنی کمائی نہیں کی۔

فلم کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی جنوبی بھارت میں بھی مقبولیت بڑھ گئی اور ان کی پوجا زیادہ تر مغربی بنگال سمیت دیگر جنوبی ریاستوں میں کی جانے لگی ہے۔

شاہ رخ خان کی جنوبی بھارت میں مقبولیت اور ان کی پوجا کیے جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے ان کی فلم ’جوان‘ کے ہدایت کار اتلی بھی اسی خطے سے ہیں جب کہ ان کی فلم کی ہیروئن سمیت دیگر اداکار بھی جنوبی بھارت سے ہیں۔

فلم کو بیک وقت ہندی اور تامل سمیت دیگر زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا تھا اور خیال ظاہر کیا جا رہا تھا یہ کمائی کے نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب جائے گی۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ جنوبی بھارتی اداکارہ نیانتھرا، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور یوگی بابو سمیت اداکار شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024