• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

سچے واقعات پر مبنی فلم ’گنجل‘ کا ٹریلر جاری

شائع October 1, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

سچے واقعات پر مبنی نئی فلم ’گنجل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں اداکار احمد علی اکبر کئی رازوں سے پردہ اٹھائیں گے۔

فلم صحافی شہباز بھٹی کی کہانی اور سچے واقعات پر مبنی ہے جس کی ہدایت کاری شعیب سلطان نے جبکہ نگہت اکبر شاہ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

ادور پروڈکشنز اور ایوریڈی پکچرز کے چھتری تلے اس فلم میں کرائم، تھرلر، سازش بھی دکھائی گئی ہے۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے گنجل کا ٹریلر جاری کیا گیا اور کیپش میں لکھا کہ گنجل کی کہانی صحافی شہباز بھٹی کی سچی کہانی پر مبنی ہے، صحافی کا کردار اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا ہے۔

شہباز بھٹی نے چائلڈ ایکٹیوسٹ عرفان مسیح کے قتل کے پیچھے سچائی سے پردہ اٹھانے کے لیے آواز بلند کی تھی، عرفان مسیح ایک بہادر نوجوان تھا جس نے 1990 کی دہائی کے دوران پاکستان میں چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور اس دوران انہیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا تھا۔

فلم میں چھپے ہوئے رازوں، عرفان بھٹی کے قتل کے پیچھے پیچیدہ پہلوؤں اور حقائق سے پردہ اٹھانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

ٹریلر میں صحافی شہباز بھٹی کا کردار ادا کرنے والے احمد علی اکبر ایک جگہ کہتے ہیں کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ عرفان مسیح کا قتل ایک سازش تھی، سچ کی آواز بلند کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی قیمت چکانی پڑتی ہے، مجھے نہیں پتا تھا کہ ظلم اتنا اندھا ہوگا۔‘

گنجل کی کاسٹ میں کئی ہنر مند اور تجربہ کار اداکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں احمد علی اکبر کے علاوہ ریشم، آمنہ الیاس، احمد علی بٹ، سید محمد علی، سرمد آفتاب، رضیہ ملک، سردار نبیل، علی آفتاب سعید، ارحم خان، ابتسام مصطفیٰ، حبیبہ سفیان، احسن مراد، منیر خان اور عثمان شامل ہیں۔

گنجل صرف کرائم تھرلر نہیں ہے، بلکہ معاشرے کی کڑوی سچائی اور انصاف کے حصول پر بھی مبنی ہے جہاں چائلڈ لیبر اور سماجی ناانصافیوں جیسے سنگین مسائل پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ فلم 8 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوگی۔

اداکارہ ریشم نے ایک جگہ فلم پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ برسوں بعد جب انہیں ’گنجل‘ کی کہانی سنائی گئی تو انہوں نے فوری طور پر کام کے لیے رضامندی ظاہر کی، مذکورہ فلم انہیں ضرور کرنی تھی کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان موضوعات پر بات کریں جن پر بات کرنا ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2024
کارٹون : 12 جون 2024