بٹر چکن (کچھ لوگ اسے چکن مکھنی بھی کہتے ہیں) سب کی پسندیدہ ڈش ہے جس کا آغاز بھارت سے ہوا، مسالے دار کریمی سوس سے بھرپور بٹر چکن کا ذائقہ چکھنا چاہتے ہیں تو یہ ترکیب اپنے گھر میں لازمی بنائیں۔

چکن سے بنے کھانے کسے نہیں پسند؟ گھر میں چھوٹے اور بڑے سبھی اسے مختلف طریقوں سے شوق سے کھاتے ہیں، اس لیے آج ہم آپ کو بٹر چکن بنانا سکھائیں گے جس کا کریمی ذائقہ چکھ کر گھر کے تمام لوگ آپ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں گے۔

اسِے آپ چاول، گرم تندور، گارلک اور روغنی نان کے ساتھ بھی پیش کر سکتے ہیں۔

بٹر چکن کو بنانے کے لیے نیچے دی گئی ترکیب اور اجزا کو فالو کرنا مت بھولیں:

اجزا:

دہی آدھا کپ

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

لیموں کا رس 2 چمچ

چکن بون لیس آدھا کلو

تیل 2 کھانے کے چمچ

مکھن 2-3 چمچ

دارچینی 1 عدد

ہری الائچی 2 عدد

پیاز ایک

ادرک لہسن پسا ہوا 1 عدد

ہری مرچ پسی ہوئی آدھا چمچ

ٹماٹر ایک کپ

ٹماٹر کا پیسٹ 2 چمچ

زیرہ آدھا چائے کا چمچ

نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

جائفل پاؤڈر ½ چائے کا چمچ

پیپریکا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

چینی 1 چائے کا چمچ

پانی آدھا کپ یا حسب ضرورت

کریم آدھا کپ

دودھ آدھا کپ

قصوری میتھی 1 چائے کا چمچ

مکھن

ترکیب:

ایک پیالے میں دہی، لال مرچ پاؤڈر، نمک، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں چکن بون لیس شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور 30 ​​منٹ کے لیے میرینیٹ کریں۔

دوسرے برتن میں تیل اور میرینیٹ شدہ چکن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور چکن پکنے تک پکائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

اب ایک پین میں مکھن ڈالیں پھر دار چینی، ہری الائچی، پیاز، ادرک لہسن، ہری مرچ ڈالیں اور پیاز سنہرہ ہونے تک پکائیں۔

اب اس میں ٹماٹر کے ٹکرے، ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر 4-5 منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں زیرہ، نمک، ہلدی پاؤڈر، جائفل پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 2 منٹ تک پکائیں اور پھر پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب دوسرے پیالے میں کریم، دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پین میں آہستہ آہستہ کریم اور دودھ کا مکسچر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب جو آپ نے چکن بنا کر رکھا تھا اسے اس پین میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور سوکھے میتھی کے پتے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

مکھن، کریم کے ساتھ گاریش کریں اور گارلک اور روغنی نان کے ساتھ بھی پیش کرسکتے ہیں۔

اس ترکیب کی ویڈیو آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں