کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

اپ ڈیٹ 21 نومبر 2023
سلیکشن پینل میں ای این بشپ، شین واٹسن اور آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان سمیت دیگر لوگ شامل تھے — فوٹو ٹوئٹر
سلیکشن پینل میں ای این بشپ، شین واٹسن اور آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان سمیت دیگر لوگ شامل تھے — فوٹو ٹوئٹر

انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا جس میں فائنل کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے 6، فاتح آسٹریلیا کے 2 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’کے مطابق سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ویرات کوہلی،کپتان روہت شرما، کے ایل راہُل، رویندرا جدیجا، جسپریت بمراہ اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے محمد شامی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان کے کسی کھلاڑی کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر گلین میکسویل اور اسپنر ایڈم زامپا کو 6 وکٹوں سے فتح کے ساتھ آسٹریلیا کو چھٹی بار ریکارڈ توڑ ٹائٹل جتوانے میں مدد کرنے پر 11 کھلاڑیوں میں منتخب کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں اس سے پہلے گلین میکسویل نے افغانستان کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی اور نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں 40 بال پر 100 رنز بنائے تھے۔

سلیکشن پینل میں ویسٹ انڈیز کے ای این بشپ، سابق آسٹریلیوی بلے باز شین واٹسن اور آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ

  1. جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک ( 594 رنز ، اوسط 59.40)
  2. بھارتی کپتان روہت شرما (597 رنز، اوسط 54.27)
  3. بھارت کے ویرات کوہلی (765 رنز ، اوسط 54.27)
  4. نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل (552 رنز، اوسط 69.5)
  5. بھارتی بیٹر کے ایل راہل (452 رنز ، اوسط 75.33)
  6. آسٹریلیا کے گلین میکسویل ( 66.66 کی اوسط سے 400 رنز، 55 کی اوسط سے 6 وکٹیں)
  7. بھارت کے رویندرا جدیجا (40 کی اوسط سے 120 رنز، 24.87 کی اوسط سے 16 وکٹیں)
  8. بھارت کے جسپریت بمراہ (18.65 کی اوسط سے 20 وکٹیں)
  9. سری لنکا کے دلشان مدوشنکا (25 کی اوسط سے 21 وکٹیں)
  10. آسٹریلیا کے ایڈم زامپا (22.39 کی اوسط سے 23 وکٹیں)
  11. بھارت کے محمد شامی (10.70 کی اوسط سے 24 وکٹیں)

بارہواں کھلاڑی: جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزی (19.80 کی اوسط سے 20 وکٹیں)

تبصرے (0) بند ہیں