یونائیٹڈ نے عماد وسیم کی خدمات حاصل کر لیں، حسن علی کی کراچی کنگز آمد

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں حسن علی کراچی کنگز جبکہ عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی خدمات حاصل کی ہیں — فوٹو بشکریہ ایکس
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں حسن علی کراچی کنگز جبکہ عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی خدمات حاصل کی ہیں — فوٹو بشکریہ ایکس

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن سے قبل ٹیموں میں اہم تبدیلی ہوئی ہے اور دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز سے کھلاڑی کا تبادلہ کرتے ہوئے حسن علی کے بدلے عماد وسیم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنوانے والے عماد وسیم لیگ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

عماد وسیم کراچی کنگز کی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اور گزشتہ سال لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں انہیں سب سے بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا تھا۔

تاہم اس سال عماد وسیم کی خدمات اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کر لی ہیں اور ان کی جگہ حسن علی اب کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے جبکہ کراچی نے حسن کی خدمات ڈائمنڈ کیٹیگری میں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ جانے سے چند دن قبل ہی عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ اس ٹریڈ کے نتیجے میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرسٹ راؤنڈ کی سلور پک بھی حاصل کر لی ہے اور کے بدلے اب یونائیٹڈ کی ٹیم کو کنگز کی دوسرے راؤنڈ کی سلور پک مل گئی ہے۔

اس کے علاوہ پلیئرز کے ڈرافت سے قبل چند کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی کی درخواست کی گئی جسے قبول کر لیا گیا۔

لاہور قلندرز نے مرزا طاہر بیگ، یونائیٹڈ نے رومان رئیس جبکہ کراچی کنگز نے میر حمزہ کی گولڈ سے سلور کیٹیگری میں تنزلی کر دی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں