• KHI: Partly Cloudy 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Clear 31.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Clear 31.2°C

کراچی: شیرشاہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

شائع اپ ڈیٹ
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم پہلے بھی ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم پہلے بھی ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پولیس نے مبینہ مقابلےکے بعد ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اکبرروڈ پر 2 موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم پہلے بھی ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026