• KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Clear 23.5°C
  • ISB: Clear 17.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Clear 23.5°C
  • ISB: Clear 17.5°C

الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

شائع December 29, 2023
ای سی پی نے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
ای سی پی نے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ای سی پی نے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں ہی چیلنج کرے گا۔

یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا، 26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا، ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 فروری 2026
کارٹون : 6 فروری 2026