جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

شائع January 2, 2024 اپ ڈیٹ January 2, 2024 04:24pm
میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ فائل فوٹو
میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ فائل فوٹو

لاہور کی سیشن عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیشن جج قصیر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی، میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

یاد رہے کہ میاں محمود الرشید پر 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پر تشدد واقعات پر تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026