• KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Cloudy 28.4°C
  • ISB: Cloudy 25.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Cloudy 28.4°C
  • ISB: Cloudy 25.3°C

عثمان ڈار کی والدہ کےکاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل منظور

شائع January 9, 2024 اپ ڈیٹ January 9, 2024 01:08pm
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے این اے 71 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

آج اپیلوں پر سماعت کے دوران لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز الدین ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کی ہے۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ کل(10 جنوری) تک جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026