تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے 27 نکاتی منشور کا اعلان کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی میں تھے جس کا کہنا تھا کہ 90دن میں سب کچھ ٹھیک کردیں گے، 90دن میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

پرویزخٹک نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا احسان نہیں، ہماری ذمہ داری ہے، ہم نے اپنے دور میں ہزاروں ڈاکٹر بھرتی کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے امن و امان کا قیام بہت ضروری ہے، میرے دور میں تعلیمی نظام نمایاں طور پر بہتر ہوا تھا، تعلیم کے شعبے میں مزید اصلاحات ضروری ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ منتخب ہوئے تو ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے، صحت، تعلیم، پولیس اصلاحات اور ای گورننس پر کام کریں گے، پہلے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، مفت تعلیم کے لیے ایجوکیشن کارڈ متعارف کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ منشور میں جو وعدے کیے ہیں وہ ہم پورے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان اداروں کو ٹھیک سے کام نہیں کرنے دیتے، ملکی ترقی کے لیے امن ضروری ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں